ریفارمز اور پرائیویٹائزیشن ہی ملک کے لئے درست سمت ہے، ہمیں مستحکم گروتھ کی طرف جانا ہے،وزیرخزانہ


اسلام آباد:وفاقی وزیر ِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو نج کاری کیلئے دوبارہ لائیں گے۔
پاکستان بینکنگ سمٹ سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ بینکنگ سیکٹر کا قومی معیشت میں اہم کردار ہے، پاکستان بینکنگ سمٹ 2025ء اہمیت کا حامل ہے،انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت کو 30 ارب روپے جمع کر کے دیے ہیں۔
اپنے خطاب میںوزیر خزانہ نے کہا کہ تیل و گیس کے شعبے کو بینکنگ سیکٹر نے پیچھے چھوڑ دیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کا کام ٹیکس جمع کرنا ہو گا، ٹیکس پالیسی بنانا وزارتِ خزانہ کا کام ہو گا۔
گزشتہ روز وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ایف بی آر میں اصلاحات جاری ہیں،اداروں میں اصلاحات کے لئے کوشاں ہیں،ہم اصلاحات کے معاملے پر پیچھے نہیں ہٹیں گے، انہوں نے کہا کہ مسلسل خسارے کو دیکھ کر فیصلے کررہے ہیں۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ریفارمز اور پرائیویٹائزیشن ہی ملک کے لئے درست سمت ہے، ہمیں مستحکم گروتھ کی طرف جانا ہے، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ نجکاری سے بہت سے دیگر شعبوں میں ترقی ممکن ہو گی۔
انہوںنے مزید کہا کہ پبلک پرائیویٹ سیکٹر میں روزگار کے مواقع پیدا کریں گے، انہوں نے کہا کہ ٹیکس کا بوجھ مسلسل تنخواہ دار طبقے پر ہے، جسے اب کم کرنا ہے۔

اسٹار لنک کے بعدایمازون کا بھی خلا میں انٹرنیٹ سیٹلائٹس بھیجنے کا منصوبہ تیار
- 30 منٹ قبل

مشہور ریسلرو اداکارجان سینا کا جلد کے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف
- 25 منٹ قبل

صدر آصف زرداری کیخلاف نازیبا پوسٹ ، پولیس افسر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
- ایک گھنٹہ قبل

جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نوابزادہ گہرام بگٹی گرفتار
- 3 گھنٹے قبل
حکومت کا سہ ماہی بل ایڈجسٹمنٹ میں پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل
بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان ، نیپرا نے وضاحت دے دی
- 2 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف کا گورننس سے متعلق تکنیکی معاونت کے لیے وفد پاکستان بھیجنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

پی ایس ایل 10کے دوران اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، محکمہ تعلیم پنجاب کا نوٹی فکیشن جاری
- 3 گھنٹے قبل

آئین کے مطابق صوبوں کے اتفاق تک پانی کا منصوبہ نہیں بن سکتا : وزیراعلیٰ سندھ
- 2 گھنٹے قبل

بجلی سستی کروانے میں ایم کیو ایم نے نہایت اہم کردار ادا کیا : ڈاکٹر فاروق ستار
- 3 گھنٹے قبل

گوگل میپ نے صارفین کےلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا
- ایک گھنٹہ قبل
صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبعیت بہتری کی جانب گامزن
- 2 گھنٹے قبل