اگر آج کے میچ میں نیوزی لینڈ بنگلہ دیش کو ہرا دیتا ہے تو پاکستان آفیشلی طور پر سیمی فائنل کی دور سے باہر ہو جائے گا


راولپنڈی:نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگال ٹائیگرز کی کمان نجم الحسن شنٹو کے ہاتھوں میں ہے جبکہ بلیک کیپس کو مچل سینٹنر لیڈ کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ دونوں ٹیمیں آج اپنا دوسرا، دوسرا گروپ میچ کھیلیں گی، پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دی تھی جبکہ بنگلا دیش کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔
پاکستان کی روایتی حریف بھارت سے شکست کے بعد سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں دوسری ٹیمو ں کی اگر مگر سے جڑ گئیں ہیں، اگر آج کے میچ میں نیوزی لینڈ بنگلہ دیش کو ہرا دیتا ہے تو پاکستان آفیشلی طور پر سیمی فائنل کی دور سے باہر ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز دبئی میںکھیلے جانے والے میچ میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو باآسانی چھ وکٹوں سے شکست دی تھی، جس کے بعد قومی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں، گروپ اسٹیج میں قومی ٹیم کی یہ دوسری شکست ہے۔
دوسری جانب بھارت نے گروپ اسٹیج کے دو مییچز میں کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے۔

موجودہ حکومت کی جانب سے پہلے 16 مہینوں میں لیے جانے والے قرضوں کی تفصیلات
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان کی اسرائیلی منصوبوں کو روکنے کیلئے عرب اسلامی ٹاسک فورس قائم کرنے کی تجویز
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہبازشریف کا سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف پیکج ،اگست کے بجلی بل معاف
- 16 گھنٹے قبل

گوگل جیمینی’ ’ نینو بنانا ایپ‘‘ کی سوشل میڈیا پر دھوم
- 2 گھنٹے قبل

دریائے سندھ میں گڈو ،سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں اضافے کا سلسلہ جاری
- 2 گھنٹے قبل

سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کا چھوٹا بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
- 5 منٹ قبل

قطر امریکا کا قریبی اتحادی ہے ، اسرائیل کواس حوالے سے بہت محتاط رویہ اختیار کرنا ہوگا، امریکی صدر
- 3 گھنٹے قبل
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
- 14 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹاکرا: پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں عبرتناک شکست
- 13 گھنٹے قبل

ایران کا مسلمان ممالک سے اسرائیل کے خلاف مشترکہ آپریشن روم بنانے کا مطالبہ
- 2 گھنٹے قبل

بھارتی ٹیم اور میچ ریفری کا نامناسب رویہ، پاکستان ٹیم منیجر نے باقاعدہ احتجاج ریکارڈ کروا دیا
- 2 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹاکرا:بیٹنگ کے بعد شاہین باؤلنگ میں بھی ناکام، بھارت جیت کے قریب ،2 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز
- 16 گھنٹے قبل