پاکستان کے لیے چیمپئنز ٹرافی میں آگے بڑھنا مشکل ہو گیا ہے۔ تاہم اب بھی تکنیکی طور پر موقع موجود ہے


چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی اب دوسروں کے نتائج پر منحصر، بھارت نے گروپ میچ میں پاکستان کو شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی کے ساتھ ممکنہ طور پر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔
اتوار کو چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج میچ میں گروپ اے میں شامل بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ یہ بھارت کی ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی جبکہ پاکستان کی مسلسل دوسری شکست تھی۔
گروپ اے میں بھارت 2 میچز میں مسلسل کامیابی کے ساتھ 4 پوائنٹس حاصل کرکے پہلے نمبر پر ہے۔ نیوزی لینڈ، میزبان پاکستان کو شکست دینے کے بعد 2 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
بنگلادیش نے ابھی تک ایک میچ کھیلا جس میں اسے بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی۔ اس کا پوائنٹس ٹیبل پر تیسرا نمبر ہے جبکہ دفاعی چیمپئن اور میزبان پاکستان 2 میچ میں لگاتار شکست کھا کر پوائنٹس ٹیبل پر آخری پوزیشن پر ہے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف شکست اور پھر بھارت کے ہاتھوں چھ وکٹوں سے ہار کے بعد پاکستان کے لیے چیمپئنز ٹرافی میں آگے بڑھنا مشکل ہو گیا ہے۔ تاہم اب بھی تکنیکی طور پر موقع موجود ہے، لیکن اس کے لیے کئی شرائط کا ہورا ہونا ضروری ہے۔
پاکستان کو 27 فروری کو راولپنڈی میں بنگلادیش کے خلاف میچ بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا لیکن صرف جیت کافی نہیں ہوگی، نیوزی لینڈ کو بھی اپنے دونوں میچز، یعنی پہلے بنگلادیش اور پھر بھارت کے خلاف ہارنا ہوگا۔ اگر کیوی ٹیم یہ دونوں میچ ہار جاتی ہے تو بھی فیصلہ رن ریٹ پر ہوگا، جس کے لیے پاکستان کو بھاری مارجن سے کامیابی درکار ہوگی۔
اگر نیوزی لینڈ بنگلہ دیش کے خلاف میچ جیت جاتا ہے یا بارش کے باعث میچ بے نتیجہ رہتا ہے تو پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گا۔ تاہم، اگر بنگلادیش نیوزی لینڈ کو شکست دیتا ہے، تو پاکستان کی امیدیں زندہ رہیں گی اور بنگلادیش کے خلاف میچ فیصلہ کن اہمیت اختیار کر جائے گا۔
بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو مارچ کو ہونے والا میچ بھی سیمی فائنل کی صورتحال پر اثر ڈال سکتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی کا دفاعی چیمپئن ہے، اور 2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں اس ٹائٹل کو اپنے نام کر چکا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ قسمت پاکستان کا ساتھ دیتی ہے یا نہیں۔

سیلاب سے بچاؤ کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنائیں، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت
- 11 گھنٹے قبل

مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے بعد قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن جاری
- 12 گھنٹے قبل

سانحہ سوات نے ریسکیو نظام کی کمزوریوں کو بے نقاب کر دیا، 1122 حکام کی وضاحت
- 9 گھنٹے قبل

ایئر چیف کا دورہ امریکا: دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور ٹیکنالوجی کے تبادلوں پر اہم پیش رفت
- 9 گھنٹے قبل

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: پاکستانی بیٹرز ٹاپ 10 سے باہر، جو روٹ سرفہرست
- 10 گھنٹے قبل

سازش کے بغیر حکومت نہیں گرائی جا سکتی، گر گئی تو سیاست چھوڑ دوں گا" وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا
- 12 گھنٹے قبل
پی ایس ایل 10 کا بڑا کارنامہ: براڈکاسٹ اور لائیو اسٹریمنگ ویور شپ کے تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے
- 9 گھنٹے قبل

ملک میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 600 روپے کمی
- 12 گھنٹے قبل

نیپرا کی منظوری: بجلی کے نرخوں میں کمی، یکم جولائی سے اطلاق متوقع
- 12 گھنٹے قبل

ٹرمپ کی جنگ بندی تجویز پر غور کریں گے، فیصلہ تفصیلات دیکھ کر ہو گا: حماس
- 10 گھنٹے قبل

توہین عدالت: شیخ حسینہ واجد کو 6 ماہ قید، متنازع آڈیو بیان عدالت میں مداخلت قرار
- 14 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا دعویٰ: اسرائیل 60 روزہ جنگ بندی پر تیار، امن معاہدے کی امید
- 11 گھنٹے قبل