رویت ہلال کمیٹی رمضان کا چاند دیکھنے کے سلسلے میں 28 فروری کو اجلاس منقعد کرے گی
وفاقی ایجنسی کی پیشگوئی کے مطابق رمضان کا چاند 28 فروری کو شام 5:45 پر ظہور میں آئے گا

برکتوں کے مہینے رمضان المبارک کی آمد آمد ہے، اس حوالے سے رمضان کا چاند نظر آنے کے حوالے سے تاریخ کا اعلان سامنے آ گیا ہے۔
رویت ہلال کمیٹی رمضان کا چاند دیکھنے کے سلسلے میں 28 فروری کو اجلاس منقعد کرے گی، سپارکو کا کہنا ہے کہ ماہ مقدس کے چاند کی پیدائش 28 فروری 2025 کو متوقع ہے جبکہ اس کے افق پر نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں۔ سپارکو نے بتایا کہ غیرموزوں کنڈیشن کی وجہ سے چاند 28 فروری کی شام کو نظر آنے کے امکانات تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں۔
ترجمان اسپارکو کا کہنا تھا کہ 28 فروری کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے اور بلندی 5 ڈگری ہو گی، ان وجوہات کی بنا پر چاند انسانی آنکھ سے نظر آنا ممکن نہیں۔ اسپارکو کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک 2 مارچ 2025 سے شروع ہونے کا امکان ہے، تاہم ترجمان نے واضح کیا کہ رمضان کے چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کریگی۔
وفاقی ایجنسی کی پیشگوئی کے مطابق رمضان کا چاند 28 فروری کو شام 5:45 پر ظہور میں آئے گا، تاہم چاند کے پیدا ہونے کے باوجود اس کے نظر آنے کی توقع نہیں ہے۔

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ
- 4 hours ago

فیفا کلب ورلڈ کپ فائنل، چیلسی نے پیرس سینٹ جرمین کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا
- 4 hours ago

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- 3 hours ago

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان
- 4 hours ago

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری
- 42 minutes ago
.jpg&w=3840&q=75)
میرے بھائی کے خلاف الیکشن جیت کر دکھائیں، علی امین کا فضل الرحمان کو چیلنج
- 15 hours ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور
- 2 hours ago

دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب
- 2 hours ago

رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کے گھر پولیس کا چھاپہ
- 13 hours ago

سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار
- 8 minutes ago

مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا
- 4 hours ago

سیکریٹری جنرل یو این کا اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابط،تنازعات کے حل کیلئے عزم کا اعادہ
- 13 hours ago