سی ٹی ڈی پنجاب کی بڑی کارروائی، خطرناک دہشتگرد منموہن سنگھ سمیت 20 دہشت گرد گرفتار
دہشت گرد تخریب کاری کی کارروائیوں کے ذریعے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے،ترجمان


لاہور:محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی)نےپنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئےخطرناک دہشتگرد منموہن سنگھ سمیت 20 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور سے فتنہ الخوارج کے دو جبکہ راولپنڈی سے ایک خطرناک دہشت گرد کو پکڑا گیا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 162 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے، کارروائیاں لاہور ، فیصل آباد ، خانیوال، بہاول نگر ، راولپنڈی ، چنیوٹ، میانوالی ، ساہیوال ، شیخوپورہ ، سیالکوٹ، بہاولپور اور حافظ آباد میں کی گئیں۔
ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، 3 آئی ای ڈی بم ، 23 ڈیٹونیٹرز ،61 فٹ حفاظتی فیوز تار ، متنازع پمفلٹس نقدی اور موبائل فون برآمد ہوئے، دہشت گردوں کی شناخت صالح رضا ، محمد ریاض ، ابوبکر ، بوال خان، محمد یونس ، عثمان اور منموہن سنگھ وغیرہ کے نام سے ہوئی۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد تخریب کاری کی کارروائیوں کے ذریعے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے، تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے مزید تفتیش میں مصروف ہیں۔
حکام کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ رواں ہفتے میں 2231 کومبنگ آپریشنز کے دوران495 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ، کومبنگ آپریشنز میں 87 ہزار 565 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ۔

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- 2 days ago

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 14 hours ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 2 days ago

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 17 hours ago

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 18 hours ago

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 14 hours ago

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- a day ago
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- 2 days ago

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 17 hours ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 3 days ago

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 3 days ago





