اس سال پولیو خاتمہ پروگرام کے لیے 13 کروڑ 30 لاکھ ڈالر نہیں ملےجس کی وجہ سے پولیو کے خاتمےکی کوششیں تاخیر کا شکار ہوسکتی ہیں، ڈائریکٹر حامد جعفری


عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہےکہ امریکی امداد رکنے سے پولیو کے خاتمےکی مہم متاثر ہوسکتی ہے۔
پاکستان اور افغانستان میں ڈبلیو ایچ او پولیو خاتمہ پروگرام کے ڈائریکٹر حامد جعفری کا کہنا ہےکہ اس سال پولیو خاتمہ پروگرام کے لیے امریکا سے ملنے والے 13 کروڑ 30 لاکھ ڈالر نہیں ملے، امداد میں کمی جاری رہی تو پولیو کے خاتمےکی کوششیں تاخیر کا شکار ہوسکتی ہیں اور معذور بچوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔
حامد جعفری کے مطابق پولیو کے خاتمے میں جتنا زیادہ وقت لگےگا اس کا خاتمہ اتنا ہی مہنگا پڑےگا۔ انسداد پولیو سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے دیگر امدادی ذرائع کی طرف بھی دیکھ رہے ہیں، افغانستان اور پاکستان میں پولیو ویکسینیشن مہم کو محفوظ بنایا جائےگا۔ امید ہے امریکا پولیو خاتمہ مہم کے لیے امداد بحال کر دے گا۔
دوسری جانب خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے گزشتہ ہفتے پولیو مہم کے لیے 50 کروڑ ڈالر دیے ہیں تاہم ڈبلیو ایچ او کے ساتھ کام کرنے والی گیٹس فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ امریکی امداد کا خلا کوئی ادارہ پُر نہیں کرسکتا۔
گیٹس فاؤنڈیشن کا کہنا ہےکہ امریکا کے عالمی ادارہ صحت سے نکلنے اور عالمی امداد روکنے سے ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ متاثر ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کر دی
- ایک دن قبل

سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- ایک دن قبل
بنگلادیش کے میچز بھارت میں ہی ہونگے، آئی سی سی اڑ گیا
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان نے غزہ میں دیرپا امن کے حصول کیلئے امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی
- 8 گھنٹے قبل
بھارتی فضائیہ کا طیارہ تالاب میں گر کر تباہ
- 8 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا بڑا فیصلہ،امریکی جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع
- ایک دن قبل

وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے صومالیہ کے سفیرکی ملاقات ،دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال
- ایک دن قبل
پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک کا غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری
- 5 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت ملکی تاریخ میں پہلی دفع 5 لاکھ کی سطح عبور کر گئی
- 8 گھنٹے قبل
فی الحال اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں اگر ہوا تو چھپائیں گے نہیں،چئیرمین پی ٹی آئی
- ایک دن قبل
لاہو ر میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین،مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
- ایک دن قبل

گُل پلازہ کے دو فلور کلیئر، اموات 27 ہوگئیں، 85 لاپتہ افرادکی تلاش جاری
- ایک دن قبل












