طلاق کے اعلان کے بعد بالی ووڈ اداکار عامر خان اور ان کی سابق اہلیہ کرن راؤ کا پہلا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق عامر خان اور ان کی سابق بیوی کرن راؤ کا طلاق کے اعلان کے بعد غیر متوقع طور پر کافی خوش نظر آرہے ہیں اوردونوں نے ایک دوسرے کا ہاتھ بھی تھاما ہو اہے۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر خان اور کرن راؤ اپنے مداحوں سے کافی خوشگوار موڈ میں کہتے نظر آرہے ہیں کہ ہماری طلاق کی خبر سن کر تو آپ لوگوں کو دکھ بھی ہوا ہوگا، اچھا نہیں لگاہوگا، شاک لگا ہوگا۔
انہوں نے کہا ہم بس اتنا آپ کو کہنا چاہتے ہیں کہ ہم دونوں بہت خوش ہیں اور علیحدگی کے باوجود ہم ایک ہی پریوار ہیں۔ ہمارے رشتے میں تبدیلی آئی ہے، لیکن ہم لوگ ایک دوسرے کے ساتھ ہی ہیں۔ تو آپ لوگ ایسا کبھی مت سوچئے گا۔
View this post on Instagram
عامر خان نے مزید کہا کہ وہ اور ان کی سابق اہلیہ کرن راؤ اپنے غیر منافع بخش فلاحی ادارے ’’پانی‘‘ کو اپنے بچے کی طرح دیکھتے ہیں۔ اور پانی فاؤنڈیشن ہمارے لیے آزاد کی طرح ہے۔ جو ہمارا بچہ ہے آزاد ویسے ہی پانی فاؤنڈیشن ہے۔ تو ہم لوگ ہمیشہ فیملی ہی رہیں گے۔ ہمارے لیے آپ لوگ دعا کریں کہ ہم خوش رہیں، بس یہی کہنا تھا ہم لوگوں کو۔
یا د رہے کہ عامر خان اور ان کی دوسری اہلیہ کرن راؤ نے گزشتہ روز شادی کے 15 سال بعد علیحدگی کا اعلان کرکے اپنے چاہنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیا تھا۔
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- a day ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- a day ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- a day ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- a day ago







