چیمپئنز ٹرافی: فیصلہ کن معرکے میں آج بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ
دونوں ٹیمیں25 سال بعد فائنل میں آج دوپہر 2بجے دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی


آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فیصلہ کن معرکے میں آج بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان جوڑ پڑے گا۔
25سال بعد نیوزی لینڈ اور بھارت چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں ٹکرائیں گے، شائقین کرکٹ کو بڑے مقابلے کا بڑی بے صبری سے انتظار ہے۔دونوں ٹیمیں فائنل میں آج دوپہر 2بجے دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی ، دونوں ٹیموں نے بڑے میچ سے قبل دبئی سٹیڈیم میں جم کر ٹریننگ بھی کی۔
نیوزی لینڈ نے2000 میں چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو شکست دی تھی، 2002 میں ہونیوالی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت اور سری لنکا کو مشترکہ چیمپئن قرار دیا گیا تھا جس کے بعد بھارت نے 2013 میں انگلینڈ کو شکست دے کریہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جبکہ 2017 میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں 180 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شبمن گل نے فائنل ٹاکرے سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دبئی کنڈیشن سے واقف ہیں، پچ ویسی ہی ہوگی، کوشش ہوگی فائنل میں بھی اچھا کھیل پیش کریں، پوری ٹیم کے اندر بہترین ہم آہنگی ہے۔
دوسری جانب کیوی بلے باز ول ینگ نے کہا ہے کہ ہم گروپ میچ میں ملنے والے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے، اب زیادہ سنبھل کر حریف باؤلرز کا سامنا کریں گے،ہمارے باؤلرز بھی اب بھارتی بیٹرز کے خلاف نئی حکمت عملی سے میدان میدان میں اتریں گے۔
کیوی کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ بھارت کو اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلنے کا ایڈوانٹیج حاصل ہوگا، کنڈیشنز ان کیلئے تھوڑی موزوں ہوسکتی ہیں مگر ہم اچھے کھیل سے کامیابی کیلئے پر اعتماد ہیں۔

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک
- 4 گھنٹے قبل

لاہور سے مریدکے تک احتجاج: پولیس نے 253 افراد گرفتار کرلیے
- 6 گھنٹے قبل

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
- 4 گھنٹے قبل

بھارتی اداکار پنکج دھیر کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 6 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 4 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- 6 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ، 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا
- 5 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 4 گھنٹے قبل