مریم نواز شریف نے مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے اہم منصوبوں کی منظوری دے دی
مریم نواز نے پنجاب بھر میں لیبرکالونیاں بنانے کیلئے پلان طلب کرلیا اور سوشل سیکیورٹی اسپتالوں کی ری ویمپنگ کا بھی حکم دے دیا۔

.jpg&w=3840&q=75)
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے اہم منصوبوں کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر محنت فیصل ایوب کھوکھر و دیگر شریک ہوئے۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر میں کم از کم اجرت کا نفاذ یقینی بنانے کا حکم دیا اور کہا کہ پنجاب میں ورکرز کی کم از کم 37 ہزار ماہانہ ادائیگی یقینی بنائیں۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ لاہور، پنڈی اور اسلام آباد میں پری اسکینگ کیلئے مریم نوازشریف ویلنس سینٹر بنیں گے، جس میں مریضوں کو اسکریننگ کے بعد بڑے اسپتال میں ریفر کیا جائے گا۔
دوران اجلاس لاہور ڈیفنس روڈ پر 200 بیڈ کے رحمت اللعالمین کارڈیالوجی سینٹر بنانے اور رحیم یار خان میں 50 بیڈ کے نئے سوشل سیکیورٹی اسپتال کی اصولی منظوری دے دی۔
مریم نواز نے پنجاب بھر میں لیبرکالونیاں بنانے کیلئے پلان طلب کرلیا اور سوشل سیکیورٹی اسپتالوں کی ری ویمپنگ کا بھی حکم دے دیا۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ کوئی مزدور بھوکا نہ سوئے، کسی کو دکھ اور پریشانی نہ ہو، مزدوروں کے بچوں کیلئے اعلیٰ تعلیم کے بہتر مواقع مہیا کررہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے لیبرلاز میں ترامیم کی بھی ہدایت دی اور کہا کہ محنت کش اللہ کے دوست ہیں، اللہ کے دوستوں کو ناراض نہیں کرسکتے ، انہوں نے کہا کہ پنجاب کو مزدوروں کی فلاح وبہبود کے حوالے سے مثالی صوبہ بنانے کا عزم رکھتے ہیں، مزدور کی اجرت، علاج معالجہ، بہتر روزگار اور اپنی چھت حکومت کی ذمہ داری ہے۔

پاکستان کا بھارتی افواج کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کیلئے پہلا لانگ رینج زمینی نگران ریڈار ایجاد
- ایک گھنٹہ قبل

پی ایس ایل: ملتان سلطانز کا پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 14 گھنٹے قبل

پہلگام واقعہ: قومی اسمبلی میں بھارتی جارحیت اور یکطرفہ اقدامات کیخلاف قرارداد منظور
- 14 گھنٹے قبل

دنیا جان لے پاکستان کا پہلگام واقعہ سے کوئی تعلق نہیں،عاصم افتخار
- 41 منٹ قبل

سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کی پاکستان اور بھارت کے مابین امن کے لیے ثالثی کی پیشکش
- 12 گھنٹے قبل

اگر بھارت نے حملہ کیا تو مودی کو گھر پہنچا کر آئیں گے،خواجہ آصف
- 12 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،8 خارجی دہشتگر د ہلاک ،ایک فوجی جوان شہید
- 11 گھنٹے قبل

صدر مملکت سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، پاک بھارتی کشیدگی پر تبادلہ خیال
- 13 گھنٹے قبل

پی ایس ایل : پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کوبا آسانی 7 وکٹوں سے شکست دیدی
- 10 گھنٹے قبل

امریکا میں نیٹ میٹرنگ ختم کرنے کیلئے متنازع بل منظور
- 25 منٹ قبل

امریکی صدر نے ہارورڈ یونیورسٹی کی اربوں ڈالر کی امداد روک دی
- ایک گھنٹہ قبل

پہلگام فالز فلیگ میں ناکامی کے بعد بھارت کابلوچستان میں بڑی دہشت گردی کا منصوبہ بے نقاب
- 37 منٹ قبل