”ایکس“ ایک بڑے سائبر حملے کا نشانہ بنا، جس کے پیچھےیوکرین کے علاقے سے آنے والے آئی پی ایڈریسز تھے


ٹیسلا کے بانی اور محکمہ گورنمنٹ ایفیشنسی (DOGE) کے سربراہ ایلون مسک نے منگل کے روز دعویٰ کیا کہ ان کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ ایک بڑے سائبر حملے کا نشانہ بنا، جس کے پیچھے یوکرین کے علاقے سے آنے والے آئی پی ایڈریسز تھے۔
پلیٹ فارم کو پیر کے روز کئی بار سروس معطل ہونے کا سامنا کرنا پڑا، اس دوران ”ایکس“ وقفے وقفے سے آن لائن آتا اور پھر کریش ہو جاتا۔
مسک نے فاکس نیوز پر لیری کڈلو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’ہم یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ اصل میں کیا ہوا، لیکن ایک بڑا سائبر حملہ کیا گیا تاکہ ایکس سسٹم کو بند کیا جا سکے۔ حملے کے آئی پی ایڈریسز یوکرین کے علاقے سے تعلق رکھتے ہیں۔‘
ایک عوامی ٹیلیگرام چینل کے مطابق، پرو-فلسطین ہیکر گروپ ”ڈارک اسٹورم ٹیم“ نے ایکس پر ڈی ڈوس (DDoS) حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ یہ گروپ ان ممالک اور اداروں کو نشانہ بنانے کے لیے جانا جاتا ہے جو اسرائیل کے فوجی اقدامات کی حمایت کرتے ہیں، جو 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے بعد شروع ہوئے تھے۔
ایلون مسک نے ایکس پر جاری اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ یہ خلل ایک طاقتور سائبر حملے کی وجہ سے آیا۔ان کے مطابق، ’ہمیں روزانہ حملوں کا سامنا ہوتا ہے، لیکن یہ حملہ بہت زیادہ وسائل کے ساتھ کیا گیا۔ یا تو ایک بڑا مربوط گروہ یا کوئی ملک اس میں ملوث ہے
ماہرین کے مطابق، ڈی ڈوس حملے اکثر چھوٹے گروہوں یا انفرادی ہیکرز کی جانب سے کیے جا سکتے ہیں۔
ایلون مسک نے ایکس پر یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی پر تنقید کے بجائے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو نشانہ نہ بنانے کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا، ’میں نے حقیقت میں پیوٹن کو یوکرین کے معاملے پر ایک آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلے کی پیشکش کی تھی، اور میرا اسٹارلنک سسٹم یوکرینی فوج کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ اگر میں اسے بند کر دوں تو ان کا پورا محاذ ختم ہو جائے گا۔ مجھے اس طویل جنگ سے گھن آ رہی ہے جس میں یوکرین بالآخر شکست کھا جائے گا۔‘

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے: صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ
- ایک گھنٹہ قبل

برطانوی ہائی کمشنرکاحالیہ سیلا ب میں ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس
- ایک گھنٹہ قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدبس مالکان نے کرایوں میں بھی ا ضافہ کردیا
- 38 منٹ قبل

پاک ، امریکا تجارتی مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ
- 3 گھنٹے قبل

بہاولپور: امتحان دینے آنیوالی طالبات کی وین میں آگ لگ گئی، ایک طالبہ جاں بحق،متعدد زخمی
- 3 گھنٹے قبل

کانگریس کو شکست دوں گا، ایلون مسک کا سیاسی پارٹی کے قیام کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، اسرائیلی حملوں میں شہریوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار
- ایک گھنٹہ قبل

15 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
- 14 منٹ قبل

بانی پی ٹی آئی کا پارٹی قیادت کو 10 محرم کے بعد حکومت کیخلاف تحریک چلانے کی ہدایت
- ایک گھنٹہ قبل

جسٹس سرفراز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر
- 2 گھنٹے قبل

ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: چیئرمین ایف بی آر
- ایک گھنٹہ قبل