متعدد میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اداکارہ سجل علی فی قسط 60,000 روپے وصول کرتی ہیں


کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نہ صرف ڈراموں بلکہ بالی اور لالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکی ہیں۔باصلاحیت اداکارہ سجل لالی ووڈ سمیت بالی ووڈ اور ہالی ووڈ میں بھی اداکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں،وہ اپنی اداکاری پرکئی ایوارڈزبھی اپنے نام کرچکی ہیں۔
سجل علی کی بے پناہ مصروفیت اور متعدد پراجیکٹس میں کام کرنے کے باعث ان کی دستیابی پروڈیوسرز کے لیے ایک کٹھن مرحلہ ہوتی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ سجل علی ڈراموں میں کام کرنے کے لیے اپنی مرضی کا معاوضہ طے کرتی ہیں اور پروڈیوسرز کو بھی ڈرامے کی کامیابی کا اتنا یقین ہوتا ہے وہ سجل علی کو منہ مانگے داموں میں سائن کرلیتے ہیں۔
حال ہی میں متعدد میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اداکارہ سجل علی فی قسط 60,000 روپے وصول کرتی ہیں جبکہ ان کے ڈراموں کی اقساط کم سے کم 25 سے 35 کے درمیان ہوتی ہیں۔
خیال رہے کہ عمومی طور پر ایک ڈراما سیریز 25 سے 35 اقساط پر محیط ہوتی ہے۔ اس طرح مکمل معاوضہ 20 لاکھ تک بھی ہوسکتا ہے۔
اداکارہ 2011ء میں ڈرامہ سیریل "محمود آباد کی ملکائیں"سے فنی سفرکاآغازکرنے والی سجل علی اب تک بے شمارڈراموں میں اداکاری کے جوہردکھاچکی ہیں،"محمودآبادکی ملکائیں" کوہمایوں سعید کے پروڈکشن ہاؤس "سکس سِگما پلس"نے پروڈیوس کیاتھا۔

پاکستان اور بھارت کو قریب لانے کے خواہاں ہیں، امریکی صدر
- an hour ago

سونے کی قیمت میں اضافہ
- 15 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
آپریشن بنیان مرصوص نے مختلف سوالات اٹھا دیے
- 15 hours ago

آئینی بینچ نےسنی اتحاد کونسل کےوکیل کوٹوک دیا ، سیاسی باتیں نہ کریں
- 15 hours ago
سکھ سنگت پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے ، صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رامیش سنگھ اروڑا
- 12 hours ago

شہر قائد میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
- 35 minutes ago

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کا غزہ میں مستقل اور غیر مشروط سیز فائر کا مطالبہ
- 41 minutes ago

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب سے اسرائیل کو تسلیم کرنےکی خواہش کر دی
- an hour ago

جموں و کشمیرمسائل کو حل کرنے کے لیے امریکا سمیت، عالمی برادری کوکردار ادا کرنا ہوگا، پاکستانی سفیر
- an hour ago

ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
- 15 hours ago

پاک بھارت کشیدگی رکوانے کیلئے انتھک محنت کی،ترک صدر
- 10 hours ago

امریکہ اور سعودی عرب کے مابین تعاون کے متعدد معاہدوں پردستخط
- 13 hours ago