لفظ 'فی الحال' اور 4 شادیوں کے بیان پر مداحوں سمیت سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس پر اداکار نے معافی مانگ لی


پاکستانی اداکار دانش تیمور کو 4 شادیوں سے متعلق بیان پر اس قدر تنقید کا سامنا کرنا پڑا کہ انہیں معافی مانگنا پڑی۔
دانش تیمور ایک نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں مصروف ہیں، رواں ہفتے دانش تیمور کی اہلیہ اداکارہ عائزہ خان نے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اداکار نے 4 شادیوں سے متعلق ایک بیان دیا۔
اداکار نے کہا کہ مجھے اللہ کی طرف سے 4 شادیوں کی اجازت ہے، میں کر نہیں رہا ‘فی الحال’ یہ اور بات ہے۔ لفظ 'فی الحال' اور 4 شادیوں کے بیان پر مداحوں سمیت سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس پر اداکار نے معافی مانگ لی۔
View this post on Instagram
دانش تیمور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ 'میں جانتا ہوں کہ آپ لوگ مجھ سے ناراض ہیں، میرے کچھ پرستار سمجھتے ہیں کہ میں نے اپنی بیوی عائزہ کی بے عزتی کی لیکن ایسا نہیں ہے، میں اپنی بیوی سے پیار کرتا ہوں، الفاظ کا چناؤ شاید صحیح نہیں ہوا، میں اکثر لفظ 'فی الحال' استعمال کرتا ہوں جو موجودہ حالات کی طرف اشارہ کرتا ہے‘۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’مجھے یقین ہے ہم سب ایک دن مر جائیں گے، الحمداللہ زندگی میں کبھی تنارع نہیں بنا، اس معاملے کو ختم کردیا جائے، جب میری نیت ہی ایسی نہیں ہے اور دل ایسا نہیں ہے تو بات کو بڑھانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’اگر لوگوں کو لگتا ہے کہ میری بات سے ان کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معافی مانگتا ہوں، میں آپ کو پریشان نہیں کرنا چاہتا، میں نے آپ کو انٹرٹین کرنے کے لیے اپنی زندگی وقف کر ی ہے اور میں چاہتا ہوں کہ آپ سب خوش رہیں جیسے میں اپنے گھر میں اپنی بیوی بچوں کے ساتھ خوش رہتا ہوں‘۔
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 17 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 17 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 13 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 18 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 15 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 13 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل







