منشیات کے عادی شخص کا معمولی تکرار پر ساتھیوں پر دستی بم حملہ، 3 افراد جانبحق، ایک زخمی
پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں


ڈیرہ اسماعیل خان: خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان)میں منشیات کے عادی شخص نے معمولی تکرار پر ساتھیوں پر دستی بم حملہ کر دیا جس سے 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔
ایس ایچ او سٹی اشتیاق حسین کے مطابق دستی بم کے پھٹنے کا افسوسناک واقعہ پاراچنار کے علاقے طوری قبرستان کے قریب پیش آیا جہاں ایک زیر تعمیر گھر میں منشیات کے عادی شخص نے معمولی تکرار پر ساتھیوں پر دستی بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
اشتیاق حسین مزیدنے کہا کہ دھماکے میں منشیات کے عادی لوگ متاثر ہوئے، زیر تعمیر عمارت میں موجود افراد منشیات کے عادی تھے،
پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں جب کہ زخمی کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے،جبکہ جائے وقوع سے شباب نامی نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ون ڈے سیریز ،قومی کرکٹ اسکواڈ کے 9 کھلاڑی نیوزی لینڈ روانہ
- 5 گھنٹے قبل

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سمیت سروسز چیفس کی قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد
- 5 گھنٹے قبل

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی آرگنائزر ماہ رنگ بلوچ کو کوئٹہ جیل منتقل
- 4 گھنٹے قبل

چوتھا ٹی20 ،پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

زمین سے محبت کا اظہار، پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آج ارتھ آور منایا گیا
- 13 گھنٹے قبل
قوم اور افواج مادر وطن کیلئے کبھی کسی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹے گی، صدر مملکت
- 2 گھنٹے قبل

غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری،گزشتہ 48 گھنٹوں میں 130 فلسطینی شہید
- 2 گھنٹے قبل

جنگ بندی کی خلاف ورزی اور سکیورٹی ایجنسی چیف کو ہٹانے کے خلاف ہزاروں افراد کا مظاہرہ
- 5 گھنٹے قبل
وفاق خیبر پختونخوا کو افغانستان سے بات کرنے دے، دہشت گردی کی لہر میں کمی آئے گی، بیرسٹر سیف
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اور افغانستان کا دوطرفہ چیلنجز سے نمٹنے اور سفارتی روابط جاری رکھنے پر اتفاق
- 4 گھنٹے قبل

یوم پاکستان کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کی جانب سے نغمہ جاری
- 5 گھنٹے قبل

ملک بھر میں آج یوم پاکستان ملی جوش وجذبے سے منایا جارہاہے
- 5 گھنٹے قبل