یہ الرٹ حالیہ بارشوں کے باوجود جاری کیا گیا ہے، جس نے ملک کے وسطی اور بالائی حصوں میں خشک سالی کی صورتحال کو بہتر بنایا تھا۔

محکمہ موسمیات نے سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں خشک سالی کا الرٹ جاری کردیا۔
پیر کو جاری کیے گئے الرٹ کے مطابق سندھ، بلوچستان کے جنوبی حصوں اور پنجاب کے نچلے مشرقی میدانی علاقوں میں خشک سالی کی صورتحال برقرار رہے گی ، مارچ 2025 کے دوران ملک کے نچلے نصف حصے میں اوسط درجہ حرارت معمول سے 2 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
یہ الرٹ حالیہ بارشوں کے باوجود جاری کیا گیا ہے، جس نے ملک کے وسطی اور بالائی حصوں میں خشک سالی کی صورتحال کو بہتر بنایا تھا۔
پنجاب میں بہاولنگر، بہاولپور اور رحیم یار خان متاثرہ علاقے ہوں گے، الرٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ایم ڈی کا نیشنل قحط مانیٹرنگ اینڈ ارلی وارننگ سینٹر (این ڈی ایم سی) صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے۔
سندھ میں پڈعیدن، شہید بینظیر آباد، دادو، تھرپارکر، عمرکوٹ، خیرپور، حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین اور کراچی میں معتدل، جب کہ گھوٹکی، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر، خیرپور اور سانگھڑ میں ہلکی خشک سالی کا امکان ہے۔
بلوچستان میں گوادر، کیچ، لسبیلہ، پنجگور اور آواران میں خشک سالی کی صورتحال معتدل رہے گی، جب کہ چاغی، جعفر آباد، جھل مگسی، سبی، نوشکی اور واشک میں خشک سالی کی صورتحال ہلکی رہے گی۔
جنوبی خطے کے کچھ علاقوں میں لگاتار خشک موسم کو 200 دن سے بھی زیادہ عرصہ گزر گیا۔
بارش کی کمی اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے آنے والے مہینوں میں فلیش خشک سالی کا ابھرنا بھی متوقع ہے جو بارش، درجہ حرارت، ہوا اور تابکاری میں تبدیلیوں کی وجہ سے تیزی سے شدت اختیار کرتا ہے۔
موجودہ موسمی اور آب و ہوا کے نقطہ نظر سے متاثرہ علاقوں میں خشک سالی کی صورتحال میں مزید اضافہ اور شدت آنے کا امکان ہے۔
موجودہ موسمی صورتحال اور موسمیاتی نقطہ نظر کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ اور بلوچستان اور پنجاب کے کچھ حصوں میں خشک سالی کی صورتحال مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
کم بارشیں :
یکم ستمبر 2024 سے 21 مارچ 2025 تک مجموعی طور پر بارش معمول سے 40 فیصد کم رہی۔
ملک بھر میں بارشوں کی کمی سندھ میں منفی 62 فیصد، بلوچستان میں منفی 52 فیصد، پنجاب میں منفی 38 فیصد، خیبر پختونخوا میں منفی 35 فیصد، آزاد جموں و کشمیر میں منفی 29 فیصد اور گلگت بلتستان میں منفی 2 فیصد رہی۔
پی ایم ڈی کے مطابق تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی شدید قلت ہے اور مختلف دریاؤں میں بہنے والا پانی انتہائی نچلی سطح پر ہے۔
واضح رہے کہ تربیلا ڈیم کی موجودہ سطح 1402 فٹ اور منگلا ڈیم میں 1061.75 فٹ ہے، دونوں ڈیم ڈیڈ لیول پر ہیں۔

وزیر اعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، ملکی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورت حال پر تبادلۂ خیال
- 5 hours ago

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیپلز لبریشن آرمی کے98 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت
- 2 hours ago

دہشت گردی انسانیت کا مشترکہ مسئلہ ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے،وزیرخارجہ
- 7 hours ago

حالیہ بارشوں اور آندھی سے پنجاب میں 10 افراد جاں بحق، 92 شدید زخمی
- 3 hours ago

محکمہ ریلوے کا مزید 11 ٹرینیں پرائیوٹ کرنے کا فیصلہ
- 8 hours ago

ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،نوٹیفکیشن جاری
- 8 hours ago

فیلڈ مارشل سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات ، دفاعی تعاون سمیت علاقائی سیکیورٹی امور پرگفتگو
- 5 hours ago

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل
- 4 hours ago

لیجنڈری بالی وڈ اداکار دھیرج کمار 79 سال کی عمر میں چل بسے
- 8 hours ago

عافیہ صدیقی کیس: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
- 5 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ،نوٹیفکیشن جاری
- 2 hours ago

وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات،تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 8 hours ago