Advertisement
علاقائی

خیرپور: ہائی وے پر کوچ اور کار میں تصادم سےباپ اور 2 بیٹیاں جاں بحق

تینوں افراد ٹویوٹا کرولا میں کراچی کی طرف جارہے تھے جب کہ کوچ خیر پور کی طرف جارہی تھی کہ اس دوران حادثے کا شکار ہو گئی،ایس ایچ او

GNN Web Desk
شائع شدہ a day ago پر Apr 2nd 2025, 6:45 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
خیرپور: ہائی وے پر کوچ اور کار میں تصادم سےباپ اور 2 بیٹیاں جاں بحق

صوبہ سندھ کے ضلع خیر پور میں ہائے وے پر کوچ اور کار میں تصادم سے بات اور2 بیٹیاں جاں بحق ہو گئیںجبکہ 4 دیگر افراد زخمی ہوگئے۔
ایس ایچ او گمبٹ رفیق سومرو کے مطابق تینوں افراد ٹویوٹا کرولا میں کراچی کی طرف جارہے تھے جب کہ کوچ خیر پور کی طرف جارہی تھی کہ اس دوران حادثے کا شکار ہو گئی۔
 انہوں نے مزید بتایا کہ لاشوں اور زخمیوں کو گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (گِمز) منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایس ایچ او کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت خیبرپختونخوا کے علاقے وزیرستان کے رہائشی نیاز محمد اور ان کی دو بیٹیوں کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس کی جانب سےمزید بتایا گیا ہے کہ ایک بیٹی کا نام آسرا بتایا گیا ہے جبکہ دوسری کا فوری طور پر پتا نہیں چل سکا، جبکہ اب تک زخمیوں کے نام بھی معلوم نہیں ہیں۔
پولیس حکام نے شبہ ظاہر کیا کہ کار ڈرائیور یا تو اسٹیئرنگ وہیل کا کنٹرول کھو بیٹھا یا گاڑی چلاتے ہوئے سو گیا تھا اور مخالف سڑک پر کوچ سے ٹکرا گیا۔ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ گاڑی کون چلا رہا تھا۔

Advertisement
Advertisement