ذہنی طور پر متاثرہ سپیشل بچوں کی کیٹیگری کے مطابق نیا سلیبس بھی تیار کر لیا گیا ہے،مریم نواز شریف


لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ آٹزم میں مبتلا بچے مریض نہیں بلکہ خاص لوگ ہیں۔
اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے آٹزم کے شکار بچوں کو عیدالفطر کی خصوصی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ پنجاب بھر کے 40 ہزار بچوں کو عید پر گفٹ پیک دیے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے آٹزم میں مبتلا بچوں کی تعلیم و تربیت اور بحالی کے عزم کا اعادہ کیا ہے،مریم نواز نے کہا کہ پہلی مرتبہ اسپیشل ایجوکیشن اور اسپیشل بچوں کو بھی ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے۔
وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ لاہور میں پاکستان کا پہلا سرکاری آٹزم سکول تیزی سے تکمیل کے مراحل طے کر رہا ہے، آٹزم سکول میں آٹزم کے پہلے مرحلے پر تشخیص کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی، تین سالہ متاثرہ بچے کو ابتدائی عمر میں ہی آٹزم کی تشخیص سے علاج میں آسانی ہوتی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اسپیشل ایجوکیشن مراکز میں خصوصی طور پر 12 آٹزم یونٹ قائم کئے گئے ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبہ بھر کے 27 ڈویژنل پبلک سکولوں میں بھی آٹزم سینٹر قائم کئے گئے ہیں،سپیشل چلڈرن کیلئے پیک فوڈ کا میل پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ڈسٹرکٹ سپیشل ایجوکیشن سینٹر آف ایکسی لینس میں ڈیجیٹل ٹچ سکرین نصب کئے جا رہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ آٹزم میں مبتلا بچوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانا ہمارا عزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ذہنی طور پر متاثرہ سپیشل بچوں کی کیٹیگری کے مطابق نیا سلیبس بھی تیار کر لیا گیا ہے، سپیشل ایجوکیشن مراکز میں مانیٹرنگ اور بچوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے 3450 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں، سپیشل بچوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے سکولوں، سینٹرز اور بسوں میں مزید کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں۔
، سپیشل ایجوکیشن انفارمیشن سسٹم، خصوصی ہیلپ لائن 1162 قائم، موبائل ایپ بھی فنکشنل کر دی گئی ہے، 28 سپیشل ایجوکیشن سکولوں کو سینٹر آف ایکسی لینس برائے سپیشل ایجوکیشن اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ سپیشل ایجوکیشن کے بجٹ کی رنگ فینسنگ کی گئی ہے، آٹزم میں مبتلا بچوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانا ہمارا عزم ہے۔

دانش یونیورسٹی ٹیکنالوجی اور جدید علوم کے فروغ پر توجہ مرکوز کرے گی ،وزیر اعظم
- 19 hours ago

ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں سینئر بنگلا دیشی صحافی گرفتار
- 21 hours ago

فوتیدگی پر کھانے پکانے کی رسم پر پابندی کی خبریں بے بنیادہیں،عظمیٰ بخاری
- 19 hours ago

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن ، 7 خوارج جہنم واصل، ایک جوان شہید
- a day ago

معرکہ حق کے دوران گرائے جانے والے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آگئے
- 6 minutes ago

وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی تقسیم کار اور پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کاعمل تیزکرنے کی ہدایت
- a day ago
رواں سال کی پانچویں اور آخری انسداد پولیو مہم ملک بھر میں جاری،4کروڑ بچوں کو قطر ے پلانے کا ہدف
- a day ago

پی آئی بی ایف کا اعلیٰ بیوروکریٹس کے اثاثے ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم
- a day ago
دفتر خارجہ کی سوڈان میں عالمی امن اہلکاروں پر حملے کی مذمت، کام جاری رکھنے کا عزم
- a day ago

باجوڑ: انسداد پولیو ٹیم پر مسلح افراد کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، وزیراعظم کا اظہارِ افسوس
- 2 minutes ago
حکومت کا ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
- 12 hours ago

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں مزید کم ہو گیا
- a day ago










