عمرے سے واپسی کے بعد وہ بہت پرسکون ہیں اور اللہ کے گھر جا کر سب کو معاف کرچکی ہیں،مناہل ملک


ویب ڈیسک: پاکستان کی نامور ٹک ٹاکر مناہل ایک بار پھر متنازع ویڈیو لیک کے طوفان میں گھر چکی ہیں۔
حال ہی عمرہ کی ادائیگی سے واپس آنے کے بعد ٹک ٹاکر کی ایک اور نازیبا ویڈیو وائرل ہوچکی ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی مبینہ نجی ویڈیوز کے بعد مناہل نے اپنے دفاع میں کہا کہ یہ تمام ویڈیوز اے آئی سے تیار کی گئی جعلی مواد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’میں نے FIA میں شکایت درج کرا دی ہے اور امید ہے کہ مجرمان جلد سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔‘‘
اپنے پیغام میںٹک ٹاکر مناہل ملک نے کہا ’’جو لوگ میری برائی کر رہے ہیں، وہ شوق سے کرتے رہیں۔ میں اب جو مناہل بن چکی ہوں، اس پر کسی کے بولنے یا نفرت کرنے سے فرق نہیں پڑتا۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ عمرے سے واپسی کے بعد وہ بہت پرسکون ہیں اور اللہ کے گھر جا کر سب کو معاف کرچکی ہیں۔
ٹک ٹاکر نے طنزیہ انداز میں کہا ’’اگر میں دو نمبر ہوتی تو اللہ مجھے اپنے گھر کیوں بلاتا؟ میرا معاملہ اب اللہ کے حوالے ہے، تو براہ کرم میرا باپ بننے کی کوشش نہ کریں۔‘‘ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ مشکل وقت میں صرف ان کا خاندان ہی ان کے ساتھ کھڑا رہا۔
خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب مناہل ملک ایسی ویڈیو اسکینڈل کا شکار ہوئی ہیں، گزشتہ سال بھی ان کی مبینہ نجی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی تھی۔ تاہم اس بار ان کا رویہ پہلے سے کہیں زیادہ بے پروا اور خود اعتماد نظر آیا۔
سوشل میڈیا پر اس معاملے پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ ایک طرف تو صارفین نجی زندگی کی خلاف ورزی پر سخت برہم ہیں، وہیں دوسری طرف کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ محض شہرت حاصل کرنے کی کوشش ہو سکتی ہے۔

پی ایس ایس میں نیا سنگ میل عبور، انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ
- 18 منٹ قبل

پاکستان ٹیرف معاملے پر امریکا سے مذاکرات شروع کر رہا ہے، رضوان سعید شیخ
- 3 گھنٹے قبل

پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
- 3 گھنٹے قبل

لاہور سے پاکستان سپر لیگ10 کی تشہیری مہم کا آغاز کر دیا گیا
- 3 گھنٹے قبل

تجاری جنگ میں تیزی، کینیڈا کا امریکی گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
- 23 منٹ قبل

غزہ میں اسرائیلی بربریت تھم نہ سکی،مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید
- 2 گھنٹے قبل

چین کا امریکہ سے حالیہ ٹیکسوں کو فوری طورپر منسوخ کرنے کا مطالبہ
- 10 گھنٹے قبل
آئی ایم ایف نے امریکی ٹیرف کو عالمی معیشت کےلئے بڑا خطرہ قرار دے دیا
- 3 گھنٹے قبل

بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری ادارکار منوج کمار چل بسے
- 2 گھنٹے قبل
طورخم بارڈر سے مزید 27 غیرقانونی طور پر مقیم افغانی اپنے ملک منتقل
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان نے امریکی ٹیرف کو ڈبلیو ٹی او کے اصولوں سے متصادم قرار دے دیا
- 2 گھنٹے قبل

بجلی کی قیمتوں میں کمی کے بعدصارفین کو کتنے یونٹ پر کتنا ریلیف ملے گا؟
- 3 گھنٹے قبل