ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک کو امریکا میں بزنس فروخت کرنے کیلئے مزید 75 دن کی مہلت دے دی
امریکی صدر نے توقع ظاہر کی کہ اس حوالے سےکام جاری رہے گا اورمعاہدے کے حوالے سے ہمیں چین سے اچھی توقعات ہیں۔


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےٹک ٹاک پرامریکا میں پابندی کو مزید 75 دن کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔
امریکی صدر کی جانب سےایک بار پھر ٹک ٹاک کو 75 دن کی مہلت دی گئی ہےجس دوران سوشل میڈیا کمپنی کو امریکا میں اپنے بزنس کو فروخت کرنا ہوگا،ورنہ اسےپابندی کا سامنا ہوسکتا ہے۔
ٹروتھ سوشل میں ایک پوسٹ میں امریکی صدرنےبتایا کہ ان کی انتظامیہ کی جانب سے ٹک ٹاک کو بچانے کے لیے کسی معاہدے پرکام کیا جا رہا ہےاور اس حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
مگر بظاہر اتنی بھی پیشرفت نہیں ہوئی کہ ٹک ٹاک کی فروخت جلد ممکن ہوسکے اور اسی وجہ سے کمپنی کو دی گئی مہلت میں اضافہ کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق کمپنی اورامریکی انتظامیہ کے درمیان ہونے والےمعاہدے ہر ابھی بھی کافی کام ہونا باقی ہے۔
امریکی صدر نے توقع ظاہر کی کہ اس حوالے سےکام جاری رہے گا اورمعاہدے کے حوالے سے ہمیں چین سے اچھی توقعات ہیں۔
انہوں نے ایک باراس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ٹک ٹاک پرپابندی عائد کرنا نہیں چاہتے۔
خیال رہےکہ اس سے قبل 20 جنوری 2025 کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالتے ہی ایک ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کیے جس کےتحت ٹک ٹاک کو امریکا میں اپنے آپریشنز فروخت کرنے کے لیے مزید 75 دن کی مہلت دی گئی۔
اپریل 2024 میں امریکی ایوان نماندگان نےایک قانون کی منظوری دی تھی جس کےتحت ٹک ٹاک کوہدایت کی گئی تھی کہ وہ 19 جنوری 2025 تک اپنےامریکی آپریشنز کو فروخت کر دے ورنہ اس پر پابندی عائد کی جائے گی۔
متعدد کمپنیوں کی جانب سے ٹک ٹاک کےامریکی آپریشنز کو خریدنےمیں دلچسپی ظاہر کی گئی ہے جن میں ایمازون کا نام بھی شامل ہے۔
مگر اب تک کوئی کمپنی کسی ایسے معاہدے کو تیار نہیں کرسکی جو امریکی انتظامیہ، بائیٹ ڈانس (ٹک ٹاک کی مالک کمپنی) اورچینی حکومت کو مطمئن کرسکے۔
اس قانون پرصدرجو بائیڈن نے بھی دستخط کیے تھے۔
یہ مہلت 6 اپریل کوختم ہورہی تھی مگر اب اس میں مزید 75 دن کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

کراچی میں رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی،فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد کو گرفتار
- 4 گھنٹے قبل
ٹک ٹاک نے عمر افراد کی نگرانی کیلئے فیملی پیئرنگ فیچر میں مزید بہتری کردی
- ایک گھنٹہ قبل
اماراتی وزیر خارجہ کی اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات ، غزہ جنگ بندی پر زور
- 2 گھنٹے قبل

بائنانس کے بانی چانگ پینگ ژاؤ پاکستان کرپٹو کونسل کے اسٹریٹجک مشیر مقرر ہو گئے
- 28 منٹ قبل

نامور گلوکار سلمان احمد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
- 2 گھنٹے قبل

دنیا بھر میں آج صحت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
- ایک گھنٹہ قبل

آئی سی سی نے نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میں پاکستانی ٹیم کو جرمانہ عائد کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

ارمغان منی لانڈرنگ کیس : ایف آئی اے نے انٹرپول سے سلور نوٹس کے اجراء کا فیصلہ کرلیا
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب یونیورسٹی : انتظامیہ اور پولیس کا ہاسٹلز میں سرچ آپریشن،منشیات اور شراب برآمد
- 4 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے 24 سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو نااہل قرار دے دیا،مگر کیوں؟
- ایک گھنٹہ قبل

اے سی پی پردھیومن کی موت کے بعدسی آئی ڈی میں نیا اے سی پی کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا
- 3 گھنٹے قبل

کچھ عرصے پہلے اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ ہواتھا، لیکن کبھی کوئی ڈائیلاگ نہیں ہوا،بیرسٹر گوہر
- 2 گھنٹے قبل