جی این این سوشل

علاقائی

طلبا کے امتحانات ، بڑی پابندی لگا دی گئی

مشیر تعلیمی بورڈ سندھ نثار کھوڑو نے میٹرک امتحانات میں عملے کے موبائل فون، انٹرنیٹ ڈیوائس استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

طلبا کے امتحانات ، بڑی پابندی لگا دی گئی
طلبا کے امتحانات ، بڑی پابندی لگا دی گئی

تفصیلات کے مطابق میٹرک امتحانات میں واٹس ایپ سے امتحانی پرچہ آؤٹ ہونے اور نقل کے معاملے پر مشیر تعلیمی بورڈ سندھ نثار کھوڑو نے امتحانی عملے کے موبائل، انٹرنیٹ ڈیوائس کے استعمال پر پابندی لگادی۔

نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ دوران امتحان انویجیلیٹرز اور بورڈ کا عملہ موبائل، نیٹ ڈیوائس استعمال نہیں کرسکتا، طلبا و طالبات پر بھی امتحان کے دوران موبائل فون لانے پر پابندی ہوگی۔

مزید پڑھیں : خیبرپختونخوا: تعلیمی ادارے کب کھلیں گے ، اعلان ہوگیا

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ طلبا و طالبات اور عملے کی بھی تلاشی لے، امتحانی مراکز کے اندر موبائل فون ملا تو ضبط کرلیا جائے گا۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ واٹس ایپ پر پرچہ آؤٹ ہونے کی تحقیقات کی جارہی ہیں، انتظامیہ اور پولیس امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ 144 پر عملدرآمد کرائے۔

مشیر تعلیمی بورڈ سندھ کا کہنا تھا کہ امتحانات میں نقل کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، کاپی کلچر نوجوان نسل کو بربادی کی طرف دھکیل رہا ہے، اعلیٰ تعلیم اور دنیا سے مقابلے کے لیے نقل سے نجات حاصل کرنی ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں میٹرک کے امتحانات کے پہلے روز ہی فزکس کا پرچہ آغاز کے چند منٹ کے بعد ہی آؤٹ ہوا تھا اور حل شدہ پرچہ سوشل میڈیا پر آگیا تھا۔

 

 

جرم

باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق

ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے  جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ،  جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق

باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق باجوڑ کے علاقے عنایت کلے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی باجوڑ کے جنرل سیکرٹری صوفی حمید جاں بحق ہوگئے۔ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے  جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک کی اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب سے ملاقات

دونوں شخصیات کے درمیان دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ختم کرنے سے متعلق امور پر بات کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک کی  اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب سے ملاقات

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک نے اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب سے ملاقات کی ہے۔

امریکی میڈیا نے دو ایرانی حکام کے حوالے سے ایلون مسک اور امیر سعید ایراوانی کی درمیان ہونے والی ملاقات کی تصدیق کی ہے۔ دونوں شخصیات کے درمیان دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ختم کرنے سے متعلق امور پر بات کی گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ایک گھنٹہ طویل یہ ملاقات نیویارک میں ایک خفیہ مقام پر ہوئی، ملاقات سے متعلق اقوام متحدہ میں بائیڈن ایڈمنسٹریشن کے نمائندوں کو بھی آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ملاقات کی درخواست ایلون مسک نے کی تھی جبکہ جگہ کا انتخاب اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے کیا۔ایرانی اہلکار کا کہنا تھا کہ سفیر ایراوانی نے ایلون مسک پر زور دیا کہ وہ امریکی وزارت خزانہ سے کہیں کہ وہ ایران پر عائد پابندیاں اٹھائے اور دعوت دی کہ وہ اپنے کچھ بزنس  تہران لائیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے مستقل مندوب کی ایلون مسک سے ملاقات کی تردید کردی ہے تاہم ایلون مسک کی ٹیم کی جانب سے تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم کےدوران کہا تھا کہ وہ جنگیں ختم کرنا چاہتے ہیں تاہم ٹرمپ کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر اسٹیون شیئنگ نے کہا کہ وہ ایسی نجی میٹنگز پر تبصرہ نہیں کریں گے جو ہوئی ہوں یا نہ ہوئی ہوں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ٹی 20سیریز : سابق کپتان بابر اعظم نے دو ریکارڈ توڑ ڈالے

برسبین میں بابراعظم نے اپنے کریئر کا 124 واں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل کر شعیب ملک کا ریکارڈ توڑا ، ساتھ ہی ساتھ انہوں نے فخر زمان کا 50 کیچ لینے کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹی 20سیریز : سابق کپتان بابر اعظم نے دو ریکارڈ توڑ ڈالے

آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20سیریز کے پہلے میچ میں شکست کے باوجود سابق کپتان بابر اعظم نے دو ریکارڈ توڑ ڈالے۔

تفصیلات کے مطابق  برسبین میں بابراعظم نے اپنے کریئر کا 124 واں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل کر شعیب ملک کا ریکارڈ توڑا۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے فخر زمان کا 50 کیچ لینے کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔ بارش سے متاثرہ میچ کو سات اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔ آسٹریلیا نےاس میچ میں پاکستان کو 29 رنز سے شکست دی۔

دی گابا سٹیڈیم میں پہلے بیٹنگ کرتے میزبان ٹیم نے سات اوورز میں 93رنز سکور کئے۔ گلین میکسویل نے 43 اور مارکس اسٹوئنس نے 21 رنز اسکور کیے۔ جواب میں قومی کرکٹ ٹیم سات اوورز میں صرف64رنز سکور کر پائی۔ وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور کوئی بھی کھلاڑی جم کر بیٹنگ نہ کرسکا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll