ٹیرف معطلی کے مثبت اثرات، پی ایس ایکس میں زبردست تیزی،3ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 3300 سے زائد پوائنٹس اضافےکے بعد ایک لاکھ 17 ہزار 484 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا


ٹیرف معطلی پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر 3300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 484 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1379 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 14 ہزار 153 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب ٹیرف معطلی کے مثبت اثرات کے باعث امریکی مارکیٹس میں بھی زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
ایس اینڈ پی 500 میں تقریباً 10 فیصد، نیسڈک کے سٹاکس میں 12 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جاپانی مارکیٹ میں بھی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے، نکلئی 225 کے سٹاکس میں 8 فیصد اضافہ ہوا۔
ہانگ کانگ کی ہانگ سینگ مارکیٹ میں بھی تقریباً 2 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، چین کی شنگھائی ایس ای کمپوزٹ انڈیکس میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ پورپی مارکیٹس بدستور مندی کا شکار ہیں۔

26 نومبر احتجاج : پی ٹی آئی کے 86 کارکنوں کی ضمانت کی درخواستیں مسترد
- 16 گھنٹے قبل
اوگرا نے اپریل 2025 کیلئے آر ایل این جی قیمتوں کا تعین کر دیا
- 16 گھنٹے قبل

پاراچنار میں راستوں کی طویل بندش کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری
- 2 گھنٹے قبل

ہارورڈ یونیورسٹی کی ٹرمپ انتظامیہ کے مطالبات نہ ماننے پر وفاقی امداد منجمد
- 2 گھنٹے قبل

پاک فوج کی بین الاقوامی مشق ’’پی اے ٹی ایس 2025‘‘ کا آغاز
- 14 گھنٹے قبل

اسلام آباد یونائیٹڈ کا پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 14 گھنٹے قبل

ایران جوہری ہتھیاروں کے خواب نہ دیکھے ورنہ سنگین ردعمل کیلئے تیار رہے، ٹرمپ
- 2 گھنٹے قبل

کراچی : کورنگی میں بھڑک اٹھنے والی آگ 18 روز بعد اچانک بجھ گئی
- 25 منٹ قبل

وزیر اعظم کا ریکارڈ ترسیلات زر بھیجنے پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ
- 14 گھنٹے قبل

سندھ حکومت نے پنجاب حکومت کے ارسا کو لکھے گئے خط کو مسترد کردیا
- 2 گھنٹے قبل
اسرائیلی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور
- 13 گھنٹے قبل

ایران کے علاقے مہرستان میں قتل کیے گئے 8 پاکستانیوں کی شناخت جاری
- 13 گھنٹے قبل