ٹیرف معطلی کے مثبت اثرات، پی ایس ایکس میں زبردست تیزی،3ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 3300 سے زائد پوائنٹس اضافےکے بعد ایک لاکھ 17 ہزار 484 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا


ٹیرف معطلی پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر 3300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 484 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1379 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 14 ہزار 153 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب ٹیرف معطلی کے مثبت اثرات کے باعث امریکی مارکیٹس میں بھی زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
ایس اینڈ پی 500 میں تقریباً 10 فیصد، نیسڈک کے سٹاکس میں 12 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جاپانی مارکیٹ میں بھی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے، نکلئی 225 کے سٹاکس میں 8 فیصد اضافہ ہوا۔
ہانگ کانگ کی ہانگ سینگ مارکیٹ میں بھی تقریباً 2 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، چین کی شنگھائی ایس ای کمپوزٹ انڈیکس میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ پورپی مارکیٹس بدستور مندی کا شکار ہیں۔

نئے امریکی ٹیرف پر جوابی اقدام اٹھانے کی بجائے بات چیت کریں گے ،وزیر خزانہ
- 5 گھنٹے قبل

روس کا یوکرین پر بیلسٹک میزائل سے حملہ،31 ہلاک متعدد زخمی
- 2 گھنٹے قبل
کراچی:حاجی کیمپ میں حج تربیت کے دوسرے مرحلے کا آغاز
- 2 گھنٹے قبل

کراچی سمیت سندھ بھر میں ملیریاتیزی سے پھیلنے لگا،16 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ
- 2 گھنٹے قبل
لکی مروت: پولیس کی کارروائی میں 3 خارجی دہشت گرد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

افغان حکومت دہشت گرد وں پر لگام ڈالےاورزمین کے استعمال کی اجازت نہ دے ،شہبازشریف
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج پنک مون کا نظارہ کیا جا سکے گا
- 3 گھنٹے قبل

پی آئی اے کا بڑا فیصلہ ،لاہور سے باکو کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

پی ایس ایل : لاہور قلندر ز کی گلیڈی ایٹرز کے خلاف پہلے بیٹنگ جاری
- ایک گھنٹہ قبل

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،شدت 4.1 ریکارڈ
- 6 گھنٹے قبل

اسٹیج، فلم اور ٹی وی کے نامور اداکار و کامیڈین جاوید کوڈو کی نماز جنازہ ادا
- 4 گھنٹے قبل

جماعت اسلامی کے سابق نائب امیر سینیٹر پروفیسر خورشید احمد93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
- ایک گھنٹہ قبل