Advertisement

اسرائیلی فوج غزہ جنگ سے تنگ آگئی، بڑے انکشافات سامنے آ گئے

اسرائیلی ائیر فور س کے ایک ہزار سے زائد ریزرو فوجیوں نے غزہ جنگ ختم کرنے کے لیے حکومت کو کھلا خط لکھ دیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 ماہ قبل پر اپریل 11 2025، 9:39 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسرائیلی فوج غزہ جنگ سے تنگ آگئی،   بڑے انکشافات سامنے آ گئے

اسرائیلی حکومت کو غزہ جنگ پر اسرائیلی عوام کے احتجاج کے بعد فوجی اہلکاروں کی جانب سے بھی بیزاری اور تنقید کاسامنا ہے۔

اسرائیلی فوجیوں کے خط نے اسرائیلی حکومت کی جنگی پالیسی اور نیتن یاہو کے فیصلوں کو دنیا کے سامنے چیلنج کر کے اسرائیلی کی ساکھ کو مزید برباد کر دیا۔ 

اسرائیلی ائیر فور س کے ایک ہزار سے زائد ریزرو فوجیوں نے غزہ جنگ ختم کرنے کے لیے حکومت کو کھلا خط لکھ دیا ہے۔

خط میں تمام یرغمالیوں کو واپس لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ غزہ جنگ ملکی سلامتی کے بجائے  سیاسی و ذاتی مفادات کے لیے لڑی جا رہی ہے، فوج کی پالیسی واضح ہے کہ یہ سیاست کے لیے جنگیں نہیں کرتی۔

اسرائیلی فوج میں خدمات انجام دینے والے درجنوں ریزرو ڈاکٹروں نے اسرائیلی وزیر دفاع، آرمی چیف اور فوج کے چیف میڈیکل آفیسر کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ 7 اکتوبر کے حملے کے بعد انہوں نے اپنے ملک کی خاطر خدمات انجام دیں لیکن جنگ کو 550 روز گزرنے کے بعد انہیں لگتا ہے کہ یہ جنگ ذاتی اور سیاسی مقاصد کے لیے لڑی جارہی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے بتانا ہے اسرائیلی بحریہ کے 150 سے زائد سابق اہلکاروں نے بھی حکومت کو خط لکھ کر غزہ جنگ ختم کرنے اور یرغمالیوں کو واپس لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے خط لکھنےوالے فوجیوں کو شدت پسند گروپ قرار دیتے ہوئے انہیں ملازمت سے برطرف کرنے کی دھمکی دی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے بدنام زمانہ انٹیلی جنس یونٹ ’یونٹ 8200‘ کے 250 سے زائد سابق اہلکاروں نے بھی اس  خط کی حمایت کی ہے۔

 

 

 

Advertisement
پہلگام حملے سے سیز فائر تک کئی سوالات اپنی جگہ برقرار ، بھارت کے پاس کوئی جوابات نہیں

پہلگام حملے سے سیز فائر تک کئی سوالات اپنی جگہ برقرار ، بھارت کے پاس کوئی جوابات نہیں

  • 4 hours ago
حافظ آباد :خاتون سے اجتماعی زیادتی،تیسرا ملزم بھی پولیس مقابلے میں ہلاک

حافظ آباد :خاتون سے اجتماعی زیادتی،تیسرا ملزم بھی پولیس مقابلے میں ہلاک

  • 7 hours ago
وفاقی حکومت معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام

وفاقی حکومت معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام

  • 7 hours ago
ڈونلڈ ٹرمپ ان ایکشن ،  ایلون مسک کو ڈیموکریٹس کی فنڈنگ کرنے پر سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی

ڈونلڈ ٹرمپ ان ایکشن ، ایلون مسک کو ڈیموکریٹس کی فنڈنگ کرنے پر سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی

  • 4 hours ago
بجلی کے ایک سے زائد میٹر لگانے پر پابندی  سے متعلق وزارت پاورڈویژن کی وضاخت

بجلی کے ایک سے زائد میٹر لگانے پر پابندی  سے متعلق وزارت پاورڈویژن کی وضاخت

  • 5 hours ago
وزیراعظم شہباز شریف کا چاروں وزرائے اعلیٰ کو فون ، عیدالاضحیٰ کی مبارک باد

وزیراعظم شہباز شریف کا چاروں وزرائے اعلیٰ کو فون ، عیدالاضحیٰ کی مبارک باد

  • 5 hours ago
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  کا عید کے موقع پر صفائی مہم پر اطمینا ن کا اظہار

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا عید کے موقع پر صفائی مہم پر اطمینا ن کا اظہار

  • 4 hours ago
ڈیرہ اسماعیل خان اور لیہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 8 افراد جاں بحق ، 37 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان اور لیہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 8 افراد جاں بحق ، 37 زخمی

  • 8 hours ago
سعودی ولی عہد کا حج کیلئے آنے والے مسلم رہنماؤں کے اعزاز میں ظہرانہ، اسپیکر قومی اسمبلی کی شرکت

سعودی ولی عہد کا حج کیلئے آنے والے مسلم رہنماؤں کے اعزاز میں ظہرانہ، اسپیکر قومی اسمبلی کی شرکت

  • 2 hours ago
عید کے موقع پر بھی اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے جاری ،  مزید 37 فلسطینی شہید

عید کے موقع پر بھی اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے جاری ، مزید 37 فلسطینی شہید

  • 7 hours ago
وزیراعظم اور عمان کے سلطان  کے درمیان رابطہ ، عید پر  مبارکباد ، پاکستان دورے  کی دعوت

وزیراعظم اور عمان کے سلطان کے درمیان رابطہ ، عید پر مبارکباد ، پاکستان دورے کی دعوت

  • 3 hours ago
کراچی  اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

کراچی اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

  • 14 minutes ago
Advertisement