رجٹ بٹ سوشل میڈیا سے کچھ وقت کے لیے کنارہ کشی اختیار کریں اور مزید متنازع بیانات دینے سے گریز کریں،صارفین


لاہو: پاکستان کے مشہور ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر خبروں میں ہیں،انہوں نے حال ہی میںاپنی ماں کی تصویر اپنے بازو پر بنوائی تھی ، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان پر شدید تنقید کی ہے۔
یوٹیوبر رجب بٹ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ماں سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور یہ ٹیٹو ان کی اس محبت کا اظہار ہے۔ یہ ان کا دوسرا ٹیٹو ہوگا، اور وہ اسے اپنے لیے ایک خاص قدم قرار دے رہے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نےیہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کے علماء کے مطابق، یہ عمل جائز ہے، لیکن ساتھ ہی انہوں نے لوگوں کو خبردار کیا کہ اگر وہ اسے اسلامی نقطہ نظر سے غلط سمجھتے ہیں تو انہیں اس کی نقل نہیں کرنی چاہیے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس بیان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ اسلام میں ٹیٹو بنوانا واضح طور پر حرام ہے اور اس عمل کو ماں سے محبت کا نام دینا گمراہی پھیلانے کے مترادف ہے۔کچھ افراد کا کہنا تھا کہ والدہ سے محبت ایک عظیم جذبہ ہے، لیکن اس کا اظہار ایسے طریقے سے کرنا جو دین کے خلاف ہو، ناصرف نامناسب ہے بلکہ دوسروں کو بھی غلط سمت میں لے جا سکتا ہے۔
صارفین نے رجب بٹ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا سے کچھ وقت کے لیے کنارہ کشی اختیار کریں اور مزید متنازع بیانات دینے سے گریز کریں۔
کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ سوال یہ ہے کہ کیا واقعی ٹیٹو بنوانا ماں سے محبت کا صحیح اظہار ہے؟ یا پھر یہ محض ایک اور متنازعہ قدم ہے جو توجہ حاصل کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے؟ فی الحال تو رجب بٹ اپنے فیصلے پر قائم ہیں، لیکن سوشل میڈیا پر ان کی مخالفت بھی زوروں پر ہے۔
خیال رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب رجب بٹ نے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہو۔ ان کی شادی، لڑائیوں، اور حال ہی میں پرفیوم لانچ کے بعد بھی ان پر کئی اعتراضات اٹھائے گئے تھے۔ اب یہ نیا اقدام بھی بحث کا باعث بنا ہوا ہے۔

وزیرا علی مریم نواز کی انطالیہ میں ترک صدر سے ملاقات
- 8 گھنٹے قبل
گھر کی کھدائی کے دوران انسانی باقیات برآمد، 30 سال پرانے قتل کا راز کھل گیا
- 6 گھنٹے قبل

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست دے دی
- 4 گھنٹے قبل

چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے
- 6 گھنٹے قبل

انٹراپارٹی انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری پارٹی کے چیئرمین منتخب
- 4 گھنٹے قبل

ڈپلومیسی فورم سے وزیراعلیٰ پنجاب کا خطاب ، تعلیم کے شعبے میں انقلابی وژن پیش
- 4 گھنٹے قبل
بیٹی سے جنسی زیادتی کے مجرم کوعدالت نے عمر قید کی سزاسنادی
- 8 گھنٹے قبل

پیمرا کی نو منتخب چئیر پرسن کونسل آف کمپلینٹس ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نے عہدے کا چارج سنبھال لیا
- 8 گھنٹے قبل

مہنگا سونا مسلسل دوسرے روز مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 7 گھنٹے قبل

جی این این نیوز کے نشریات کےپیرامیٹر ز تبدیل کرنے کی آخری تاریخ 20 اپریل مقرر
- 8 گھنٹے قبل
پاک ایران سرحد کے قریب 8 پاکستانیوں کو قتل کردیا گیا
- 2 گھنٹے قبل

یورپ میں پاکستانی مصنوعات کی مانگ میں نمایاں اضافہ
- 6 گھنٹے قبل