جی این این سوشل

دنیا

روسی بحریہ کا سرپرائزرد عمل سوچ سے زیادہ تیز تھا ، برطانیہ کا اعتراف

لندن : برطانوی حکام کے لیے گزشتہ ہفتے بحر اسود میں پیش آنے والا واقعہ ایک بڑا سرپرائز ثابت ہوا ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

روسی بحریہ کا سرپرائزرد عمل سوچ سے زیادہ تیز تھا ، برطانیہ کا اعتراف
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

خبر رساں نیوز ویب صدائے روس کے مطابق برطانوی عہدیداروں نے اعتراف کیا ہے کہ کریمین پانیوں سے گزرتے ہوئے ایچ ایم ایس ڈیفنڈر کے36 منٹ گزارنے پر روسی ردعمل کی رفتار نے انہیں حیرت میں ڈال دیاہے کیونکہ ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ اتنی جلدی روسی بحریہ اور طیارے ہمیں گھیر لیں گے ۔ اور وارننگ جاری کردیں گے ۔

 

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے عید سے پہلے سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنا دی

برطانوی حکام کا کہناتھاکہ اگرچہ 12 میل کی علاقائی حد میں رائل نیوی کے جنگی جہاز کے گزرنے کے بارےمیں روسی جواب کی توقع کی جارہی تھی لیکن برطانیہ کی وزارت دفاع نے توقع نہیں کی کہ کریملن اتنی تیزی سے یہ اعلان کرے گا کہ برطانوی  جنگی بحری جہاز کو روک کراس پر انتباہی فائرنگ کی جائے ، ہم جانتے تھے کہ کچھ بھی ہوسکتا ہے لیکن ہم روسیوں سے یہ حملہ کرنے کی توقع نہیں کرسکتے تھے۔

 

یہ بھی پڑھیں:  وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا امتحانات سے متعلق نیا بیان

بحر اسود پیش آنے والے واقعہ سے برطانوی حکام اب روسی بحریہ کی صلاحیت  سے آگاہ ہو گئے ہیں ۔

ٹیکنالوجی

ویب سائٹ ’ایکس‘ کی بندش کا فیصلہ وفاقی حکومت کا ہے، چیئر مین پی ٹی اے

چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ 2023 میں بھارت میں 116 مرتبہ انٹرنیٹ بند ہوا جبکہ پاکستان میں 7 مرتبہ انٹرنیٹ بند ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ویب سائٹ ’ایکس‘ کی بندش کا فیصلہ وفاقی حکومت کا ہے، چیئر مین پی ٹی اے

چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کا کہنا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ کی بندش کا فیصلہ وفاقی حکومت کا ہے۔
چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایکس کی بندش کا فیصلہ وفاقی حکومت کا ہے، حکومت جب کہے گی ایکس کھول دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ایکس سے شکایات کی شرح بہت زیادہ ہے، ایکس کا معاملہ سندھ ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔

چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ 2023 میں بھارت میں 116 مرتبہ انٹرنیٹ بند ہوا جبکہ پاکستان میں 7 مرتبہ انٹرنیٹ بند ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کی بندش کا دفاع نہیں کرتا لیکن قومی سلامتی ترجیح ہے، اس مرتبہ 10 محرم کو موبائل فون سروس کم بند ہوئی، صرف مخصوص وقت میں مخصوص علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند ہوئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی آئی اے کی تمام پروازوں کو ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا گیا

ایران کی فضائی حدود سے باہر فلائٹ پلان ازسرنوترتیب دے رہےہیں، ترجمان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی آئی اے کی تمام پروازوں کو ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا گیا

ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد پی آئی اے کی تمام پروازوں کو ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا گیا ہے ۔

ترجمان کے مطابق ایران کی فضائی حدود سے باہر فلائٹ پلان ازسرنوترتیب دے رہےہیں، پی آئی اے کے تمام کپتانوں اور فلائٹ آپریشن کو احکامات بھی جاری کردیئے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ صورتحال واضح ہونے تک ایرانی کی فضائی حدوداستعمال نہیں کی جائیں گی۔

پی آئی اے ایران کی فضائی حدود کے 2 کوریڈور استعمال کرتا ہے، کینیڈا اور ترکی جانے والی پروازیں نادرن کوریڈور روٹ استعمال کرتی ہیں جبکہ سدرن کوریڈور سے یواے ای، بحرین ،دوحہ، سعودی عرب پرواز جاتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

لیفٹیننٹ جنرل(ر) محمد علی نے باضابطہ طور پر سیکرٹری وزارت دفاع کا چارج سنبھال لیا

سیکرٹری دفاع نے چارج سنبھالنے کے بعد شفافیت، ٹیم ورک اور پیشہ ورانہ مہارت کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے باہمی تعاون سے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لیفٹیننٹ جنرل(ر) محمد علی نے باضابطہ طور پر سیکرٹری وزارت دفاع کا چارج سنبھال لیا

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے تقرری کے احکامات کی روشنی میں منگل کو لیفٹیننٹ جنرل(ر) محمد علی نے باضابطہ طور پر سیکرٹری وزارت دفاع کا چارج سنبھال لیا ہے۔

ترجمان وزارت دفاع کے مطابق وفاقی سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر)محمد علی ریٹائرمنٹ سے قبل اہم فوجی عہدوں پر اپنی خدمات کے دوران وسیع پیمانے پر پیشہ ورانہ تجربہ رکھتے ہیں۔

سیکرٹری دفاع نے چارج سنبھالنے کے بعد شفافیت، ٹیم ورک اور پیشہ ورانہ مہارت کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے باہمی تعاون سے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll