فیچر کے ذریعے صارفین اے آئی ٹیکنالوجی کو اپنی ویڈیوز کے لیے کاسٹیوم انسٹرومنٹل بیک گراؤنڈ میوزک تیار کرنے کے لیے استعمال کرسکیں گے


یوٹیوب کی جانب سے صارفین کے لیے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔
اس فیچر کے ذریعے صارفین اے آئی ٹیکنالوجی کو اپنی ویڈیوز کے لیے کاسٹیوم انسٹرومنٹل بیک گراؤنڈ میوزک تیار کرنے کے لیے استعمال کرسکیں گے۔
کمپنی کے مطابق اس فیچر کو کریٹیر میوزک مارکیٹ پلیس میں متعارف کرایا جا رہا ہے تاکہ صارفین اے آئی کو تحریری ہدایات دے کر نئی دھنیں تیار کروا سکیں۔ اس فیچر کو بتدریج ان صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا جن کو کریٹیر میوزک تک رسائی حاصل ہے۔
یہ کمپنی کا کمرشل میوزک لائسنسنگ پلیٹ فارم ہے جسے 2023 میں متعارف کرایا گیا تھا۔ اس کا مقصد صارفین کو ویڈیوز کے لیے میوزک کی تلاش میں مدد فراہم کرنا ہے اور اس عمل کے اخراجات کو سمجھنے میں مدد فراہم کرنا بھی ہے۔
یہ نیا فیچر کریٹیر میوزک کے میوزک اسسٹنٹ ٹیب میں نظر آئے گا جہاں ٹیکسٹ فیلڈ میں صارف اے آئی کو تحریری ہدایات دے گا کہ وہ کس قسم کی موسیقی چاہتا ہے، جیسے کونسے آلات استعمال کیے جائیں یا کس طرح کی ویڈیو وہ بنا رہا ہے۔
پہلے سے تیار تحریری ہدایات بھی دستیاب ہوں گی جو اس صورت میں مددگار ثابت ہوں گی جب صارف کے لیے خود ہدایات دینا مشکل ہو۔ جب میوزک ٹریک تیار ہو جائے گا تو صارفین اسے ڈاؤن لوڈ کرکے اپنی ویڈیو کا حصہ بناسکیں گے۔
یوٹیوب کے مطابق یہ میوزک مفت استعمال کیا جاسکے گا اور صارفین کو کاپی رائٹ کے دعوؤں کے بارے میں فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں ہوگی۔یہ فیچر سب سے پہلے امریکا میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔

سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری، ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد تک اضافے کی منظوری
- 23 منٹ قبل

پنجاب میں قبضہ مافیا کا راج ختم، پراپرٹی آرڈیننس منظور
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان ہمسائیوں کے ساتھ امن چاہتا ہے،افغان سرزمین سے دہشتگردی برداشت نہیں کرینگے،فیلڈ مارشل
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان اور افغانستان کا جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق، مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری
- 3 گھنٹے قبل

سعودی عرب نے اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے نئی عمرہ پالیسی کا اعلان کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو125 رنز سے شکست دے کرپہلی مرتبہ فائنل تک رسائی حاصل کر لی
- 16 گھنٹے قبل

ہزاروں طلبہ کوجدید اور اے آئی کی تربیت کیلئے سعودی عرب بھجوائیں گے،وزیراعظم
- 15 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ تشکیل دیدی گئی، گورنر آج حلف لیں گے
- 3 گھنٹے قبل

جنگ بندی میں افغان طالبان کی جانب سے فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائیاں شامل ہیں، وزیرا طلاعات
- 2 گھنٹے قبل

بلوچستان حکومت میں کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس معطل کر دی
- 30 منٹ قبل

وزیر دفاع خواجہ آصف سے نٹالی بیکرکی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
- 17 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات، دورہ عمان اور ایران کے حوالے سے آگاہ کیا
- 16 گھنٹے قبل















