امریکا طویل عرصے سے پاکستان کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے، چین سے تعلقات بھی پاکستان کیلیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں،وزیر خزانہ


اسلام آباد:وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نےنئے امریکی ٹیرف پر جوابی اقدام اٹھانے کی بجائے بات چیت کرنےکا عندیہ دے دیا۔
برطانو ی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کو انٹرویو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ نیو ورلڈ آرڈر کے ساتھ آگے بڑھنے کے لائحہ عمل پر غور کرنا ہو گا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی ٹیرف پالیسی پریشان کن ہے اس معاملے پر بات چیت کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ نئے امریکی ٹیرف پر بات چیت کریں گے جوابی اقدام نہیں اٹھائیں گے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ امریکا طویل عرصے سے پاکستان کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے، چین سے تعلقات بھی پاکستان کیلیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔
خیال رہے گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کے بیشتر ممالک پر نئے ٹیرف کے نفاذ کا اعلان کیا تھا، تاہم بعد میں ٹرمپ نے اضافی ٹیرف کے اطلاق کو 90 روز کے لیے موخر کر دیا۔
ابتدائی طور پر امریکہ کی جانب سے پاکستان پر بھی 29 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 17 hours ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 17 hours ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 17 hours ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 days ago






