جاوید کوڈو ایک بڑے اداکار اور سچے انسان تھے انہوں نے ہمیشہ صاف ستھرے کام کو ترجیح دی ،شوبز شخصیات


لاہور: پاکستان فلم، ٹی اور اسٹیج کے نامور اداکار و کامیڈین جاوید کوڈو کو سیکٹروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
ان کی نماز نماز جنازہ لاہور کے علاقے سنگھ پورہ قبر ستان میں ادا کی گئی جس میں شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔
نامور اداکار سہیل احمد کاشف محمود اورنگزیب لغاری نواز انجم گوشی خان نسیم وکی قیصر پیا عرفان ہاشمی خالد عباس ڈار سمیت دیگرنے ان کی نماز جنازہ میں شرکت کی ،اور جاوید کوڈو کوخراج تحسین پیش کیا۔

شوبز شخصیات نے کہا کہ جاوید کوڈو ایک بڑے اداکار اور سچے انسان تھے انہوں نے ہمیشہ صاف ستھرے کام کو ترجیح دی ان کا کام ہمیشہ سے ہی دوسروں نے پسند کیا وہ چھوٹے قد کے ایک بڑے فنکار تھے جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
جاوید کوڈو نے کئی دہائیوں تک شوبز انڈسٹری میں خدمات انجام دیں انہوں نے سیکڑوں فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے کئی ڈراموں میں بھی کام کیا جبکہ اسٹیج پر کئی ڈراموں کے ذریعے دیکھنے والوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں۔
خیال رہے کہ وہ کافی عرصہ سے مختلف امراض میں مبتلا تھے،اور گزشتہ روز اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 17 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- ایک دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 18 گھنٹے قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 18 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل







