عظمیٰ بخاری کی تھیٹر فنکاروں اور مالکان کےساتھ ملاقات،تھیٹرایکٹ پر تبادلہ خیال
حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد ایک نیا اور جامع تھیٹر ایکٹ متعارف کرانا چاہتی ہے تاکہ تھیٹر انڈسٹری کو مضبوط کیا جا سکے


لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے تھیٹر کے فنکاروں اور مالکان کے ساتھ ایک تفصیلی ملاقات کی جس کا مقصد نئے تھیٹر ایکٹ سے متعلق مشاورت اور فنکاروں کے تحفظات کا ازالہ تھا۔
ملاقات میں اداکارہ میگھا، نسیم وکی، ناصر چنیوٹی، آغا ماجد، سہیل احمد، قیصر ثناء اللہ، ڈاکٹر اجمل اور دیگر نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حکومت پنجاب تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد ایک نیا اور جامع تھیٹر ایکٹ متعارف کرانا چاہتی ہے تاکہ تھیٹر انڈسٹری کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جا سکے۔
عظمی بخاری نے مزید کہا کہ اس عمل کا بنیادی مقصد فنکاروں اور مالکان کے خدشات کو دور کرنا اور تھیٹر کے وقار کو بحال کرنا ہے۔تھیٹر فنکاروں اور مالکان نے وزیر اطلاعات و ثقافت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے نئے تھیٹر ایکٹ پر اطمینان کا اظہار کیا اور حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
صوبائی وزیرعظمیٰ بخاری نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب تھیٹر کی بہتری اور فروغ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گی اور تھیٹر کو اس کی اصل ثقافتی حیثیت میں بحال کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
مزید براں، عظمیٰ بخاری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تمام اصلاحات فنکاروں اور تھیٹر انڈسٹری کی مشاورت سے کی جائیں گی تاکہ ایک شفاف، فعال اور معیاری تھیٹر کلچر پروان چڑھ سکے۔

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا
- 17 hours ago

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
- 16 hours ago

لاہور سے مریدکے تک احتجاج: پولیس نے 253 افراد گرفتار کرلیے
- 19 hours ago

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک
- 17 hours ago

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 17 hours ago

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- 15 hours ago

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 17 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- 15 hours ago

بھارتی اداکار پنکج دھیر کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 19 hours ago

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- 18 hours ago

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 17 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ، 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور
- 18 hours ago