کرک میں افسوسناک ٹریفک حادثے، کنٹینر اور کوچ کے تصادم سے 10 افراد جاں بحق، 5 زخمی
پولیس کے مطابق یہ المناک حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا


کرک، انڈس ہائی وے پر لکی غنڈکی کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں کنٹینر نے ڈی آئی خان سے پشاور جانے والی ہائی ایس کوچ کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت دس افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے۔
حادثے کے بعد دو جاں بحق افراد کنٹینر کے نیچے دب گئے تھے جنہیں ہیوی مشینری کی مدد سے نکالا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ المناک حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
تمام زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال کرک منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد شدید زخمیوں کو پشاور ریفر کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں سے بیشتر کا تعلق میران شاہ سے بتایا جا رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کرک میں پیش آنے والے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
وزیر اعلی نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سوگوار خاندانوں کے غم میں ہم برابر کے شریک ہیں۔

لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دے دیا
- 8 گھنٹے قبل
پاکستان کا معاشی آؤٹ لک منفی سے مستحکم ہو رہا ہے ، فچ رپورٹ
- 8 گھنٹے قبل

دہشت گردوں کی دس نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں، آرمی چیف
- 9 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو بلوچستان کے لیے خرچ کرنے کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل
اسکولز ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ سندھ نے تقرر وتبادلوں پر پابندی عائد کردی
- 8 گھنٹے قبل

ویڈیو وائرل کرکے تذلیل کی اجازت نہیں ،لاہور ہائیکورٹ کا آئی جی سے جواب طلب
- 5 گھنٹے قبل
این ٹی ڈی سی کے زیر اہتمام "پراجیکٹ مینجمنٹ اور تنازعات کے حل" پر سیمینار کا انعقاد
- 9 گھنٹے قبل

اب پارٹی میں کوئی ایک دوسرے کے خلاف بات نہیں کرے گا ، بیرسٹر گوہر
- 5 گھنٹے قبل

جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کا جامعہ پنجاب کے فلم اینڈ براڈکاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ کا دورہ
- 7 گھنٹے قبل

نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ،سینئر سول جج وکیل سمیت جاں بحق
- 9 گھنٹے قبل

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے نیا نغمہ جاری
- 5 گھنٹے قبل

درِفشاں سلیم نے سلک مرون ساڑھی زیب تن کر کے مداحوں کے دل جیت لیے
- 5 گھنٹے قبل