کیٹی پیری اس ناقابلِ فراموش تجربے پر ایک گانا ضرور لکھیں گی


معروف امریکی پاپ سٹار کیٹی پیری اور پانچ دیگر خواتین خلا کا چکر لگانے کے بعد واپس پہنچ گئیں، واپس پہنچتے کیٹی پیری نے اپنے پہلے بیان میں کہا وہ اپنے اس خلائی سفر کے تجربے پرگانا لکھیں گی۔
View this post on Instagram
یہ تاریخی مشن، جسے NS-31 کا نام دیا گیا، زمین کے ماحول سے نکل کر خلا کی سرحد تک پہنچا اور ایسا گزشتہ 60 برسوں میں پہلی بار ہوا۔یہ 11 منٹ کا ذیلی مداری سفر ٹیکساس سے شروع ہوا، جس میں راکٹ نے خلا کی سرحد کو چھوا اور پھر کامیابی سے زمین پر واپس آ گیا۔
زمین پر واپسی کے بعد کیپسول سے باہر آتے ہی کیٹی پیری جذبات سے مغلوب ہو گئیں۔ ان کے ہاتھ میں ایک گلابی پھول تھا جو اُن کی بیٹی ’ڈیزی‘ کے نام پر تھا۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیٹی نے پہلے اُس پھول کو چوما اور پھر زمین کو بوسہ دیا۔
’میں خود کو محبت سے بہت زیادہ جڑا ہوا محسوس کر رہی ہوں۔ اس تجربے نے مجھے دکھایا کہ آپ کے اندر کتنی محبت ہے، آپ دوسروں کو کتنی محبت دے سکتے ہیں، اور آپ کو کس قدر محبت دی جاتی ہے جب تک آپ اس دنیا سے روانہ نہیں ہوتے۔‘
مائیکرو گریوٹی کے دوران، جب تمام خواتین نے سیٹ بیلٹس کھول کر خلا میں بے وزنی کا احساس محسوس کیا، کیٹی پیری نے اپنے مشہور گانوں روڑ’ یا ’فائر ورک‘ کے بجائے کلاسیکی نغمہ ’واٹس اے ونڈرفل ورلڈ‘گایا۔
سی بی ایس اینکر گیل کنگ، جو اس مشن کا حصہ تھیں، نے بتایا، ’ہم سب نے اُن سے بار بار کہا کہ وہ‘ روڑ’ یا ’فائر ورک‘گائیں، مگر کیٹی نے کہا، ’یہ میرے بارے میں نہیں، یہ دنیا کے بارے میں ہے۔‘ پھر انہوں نے ’واٹس اے ونڈرفل ورلڈ‘ گایا۔ یہ لمحہ واقعی خاص تھا۔’
کیتی پیری نے اس تجربے کو ”سب سے بلند لمحہ“ قرار دیا, انہوں نے کہا کہ، ’میں اس تجربے کی سفارش ہر کسی سے کروں گی۔‘
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اس تجربے پر مبنی کوئی نیا گانا بنائیں گی، تو انہوں نے جواب دیا، ’یقیناً، 100 فیصد‘۔

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 17 hours ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 17 hours ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 14 hours ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 17 hours ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 14 hours ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 12 hours ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- a day ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 days ago






