Advertisement

اسلام آباد،لاہور سمیت ملک کےمختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی،جبکہ اس کی گہرائی زیر زمین94 کلومیٹر تھی ، جس کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا،زلزلہ پیما مرکز

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Apr 19th 2025, 12:01 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسلام آباد،لاہور سمیت ملک کےمختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

لاہور: اسلام آبا د اور لاہور سمیت کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق وفاقی دارالکومت اسلام آباد،لاہور،مردان ،مالا کنڈ ،ایبٹ آباد،چترال ،بونیر ،سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،جس سے سے شہری خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کاورد کرتے ہوئے اپنے گھر وں اور دفتروں سے باہر نکل آئیں۔
اس کے علاوہ پنجاب کے مختلف شہروں جن میں سرائے عالمگیر ،شیخوپورہ ،پھالیہ اور گرد نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی،جبکہ اس کی گہرائی زیر زمین94 کلومیٹر تھی ، جس کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔
ریسکیوحکام کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں سے ابھی تک کسی بھی قسم کی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

Advertisement
Advertisement