Advertisement
علاقائی

امتحانی مراکز اور بورڈ کے دفاتر میں دفعہ 144 نافذ

کراچی : محکمہ داخلہ سندھ نے امتحانی مراکز اور بورڈ کے دفاتر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jul 8th 2021, 1:51 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق   سندھ میں بورڈز کے امتحانات کے دوران  محکمہ داخلہ متحرک ہوگیا ہے۔محکمہ داخلہ سندھ نے امتحانی مراکز اور بورڈ کے دفاتر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن  جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ  امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے،امتحانی مراکز میں موبائل فونز لےجانے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے  امتحانی مراکز کے نزدیک فوٹو اسٹیٹ کی دکانیں کھولنے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

واضح رہے کہ آج بھی دسویں جماعت کا ریاضی اور نویں جماعت کا کیمسٹری کا پرچہ مقررہ وقت سے قبل ہی آؤٹ ہوگیا تھا۔ناظم امتحانات کا کہنا تھا کہ پرچے بورڈ سے نکلنے کے بعدبورڈ کی ذمہ داری ختم ہوجاتی ہے، امتحانی مرکز کی ذمہ داری ہے پرچہ باہر نہ نکلے، تمام مراکز پر پرچہ بروقت پہنچایا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement