Advertisement

سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف کا پاکستان کرکٹ میں میچ فکسنگ کے راز فاش کرنے کا اعلان

سب بتاؤں گا فکسنگ کیسے ہوتی تھی؟ کون کرتا تھا؟، سابق وکٹ کیپر

GNN Web Desk
شائع شدہ 22 days ago پر Apr 21st 2025, 9:48 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف کا پاکستان کرکٹ میں میچ فکسنگ کے راز فاش کرنے کا اعلان

سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف نے پاکستان کرکٹ میں میچ فکسنگ کے راز فاش کرنے کا اعلان کر دیا۔

راشد لطیف نے کہا ہے کہ کتاب لکھنا شروع کر دی ہے، 90 کی دہائی میں کرکٹ میچ فکسنگ کا عروج تھا ، سب بتاؤں گا فکسنگ کیسے ہوتی تھی؟ کون کرتا تھا؟۔

انہوں نے مزید کہا کہ 90 کے دور کی کرکٹ میں کیا کیا ہوتا رہا؟ یہ بھی بتاؤں گا اور یہ بھی بتاؤں گا کہ صدارتی معافی نامے کی درخواست کس سابق کپتان نے جمع کروائی تھی؟۔

راشد لطیف نے سب سے پہلے 1994 میں میچ فکسنگ کے کرپشن اسکینڈل کی طرف توجہ دلائی، جب انہوں نے اور باسط علی نے جنوبی افریقا کے دورے کے دوران ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

 

Advertisement
Advertisement