Advertisement
تجارت

پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.6 فیصد رہنے کی توقع ہے، آئی ایم ایف

آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آوٹ لک رپورٹ جاری کر دی

GNN Web Desk
شائع شدہ 21 دن قبل پر اپریل 23 2025، 8:59 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.6 فیصد  رہنے کی توقع ہے، آئی ایم ایف

آئی ایم ایف کی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں جس میں آئی ایم ایف نےرواں مالی سال کے لیےپاکستان کی معاشی شرح نموکاتخمینہ مزیدکم کردیا ہے۔

آئی ایم ایف نےپاکستان کی معاشی شرح نموکاتخمینہ 3 فیصدسےکم کرکے 2 اعشاریہ 6فیصد کر دیا۔ آئی ایم ایف نےآئندہ مالی سال کیلئے بھی پاکستان کی معاشی شرح نمو میں کمی کا تخمینہ لگایا ہے۔

آئی ایم ایف کی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ کے مطا بق جنوری2025 میں آئی ایم ایف نےرواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نموکا تخمینہ 3فیصد لگایا تھا۔

اکتوبر2024میں آئی ایم ایف نے رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نموکا تخمینہ 3 اعشاریہ دو فیصد لگایا تھا، رواں مالی سال پاکستان کے معاشی شرح نموکا مقررہ ہدف حاصل نہ ہونےکاخدشہ ہے۔

Advertisement