Advertisement
علاقائی

جی سی یونیورسٹی لاہورکا انڈرگریجوایٹ پروگرامز میں داخلے کا اعلان

لاہور : جی سی یونیورسٹی لاہور نے15جولائی سے انڈرگریجوایٹ پروگرامز میں داخلے کا اعلان کردیا ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jul 9th 2021, 4:04 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

 

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کے مطابق داخلہ فارمزآن لائن جمع کرائے جا سکیں گے ۔ جی سی یونیورسٹی کا رواں سال تمام 27 مضامین میں داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔

 

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے طلبا کو خوشخبری سنا دی

ریگولر اور سیلف سپورٹ کے پروگرامز میں داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 6 اگست ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا مزید کہناتھاکہ  پہلی مرتبہ سلف سپورٹ پروگرامز کے طلبا کو بھی وظائف، ہاسٹل اور ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کی جائینگی ۔

 

یہ بھی پڑھیں :دبئی میں دنیا کی سب سے بڑی بندر گاہ پر رات گئے زور دار دھماکہ

  آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 6 اگست 2021ہے

Advertisement