ناران میں ہوٹلز اور ریسٹورنٹ کھلنے کے ساتھ سیاحوں کی آمد بھی شروع ہوگئی ہے

ناران:مانسہرہ کا خوبصورت تفریحی مقام ناران 5 ماہ کی طویل بندش کے بعد سیاحوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا۔
نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے کاغان سے ناران تک چھوٹے بڑے 7 گلیشیئرز ہٹا کر ریکارڈ وقت میں شاہراہ کو کھول کر ناران کی رونقیں دوبارہ بحال کردیں ۔
دوسری جانب ناران میں ہوٹلز ایسوسی ایشن کی جانب سے باقاعدہ دعائیہ تقریب کے بعد سیاحتی سیزن کا آغاز ہوگیا، اس موقع پر صدقے کے طور پر بیل بھی ذبح کیا گیا۔
ناران میں ہوٹلز اور ریسٹورنٹ کھلنے کے ساتھ سیاحوں کی آمد بھی شروع ہوگئی ہے۔
کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے بھی جھیل سیف الملوک روڈ کھولنے کا کام شروع کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق سیاحوں کو اب برف سے ڈھکی جھیل سیف الملوک کے خوبصورت مناظر دیکھنے کو مل سکیں گے
اس حوالے سے این ایچ اے حکام کا کہنا ہے کہ 2 ہفتوں میں بابو سر ٹاپ کا راستہ کھول کر گلگت بلتستان تک رسائی دی جائے گی۔

الحمرا آرٹس کونسل میں گلوکاروں کاعظیم موسیقار ایم اشرف کوان کے گیت گا کر خراج تحسین
- ایک گھنٹہ قبل

بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس پاکستان، قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے نام خط
- 6 گھنٹے قبل

190 ملین پاؤنڈز کیس،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی فیصلے کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
- 3 گھنٹے قبل

9 مئی مقدمات :اڈیالہ جیل میں ٹرائل پھر منسوخ، عدالت نے فردِ جرم کی تاریخ مقرر کردی
- 4 گھنٹے قبل

شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری،پنجاب حکومت کا ایئرلائن اور بلٹ ٹرین چلانے کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

پہلگام واقعہ کی تحقیقات کیلئے تیار، کوئی مہم جوئی ہوئی تو 2019 کی طرح منہ توڑ جواب دیں گے، وزیراعظم
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان کیلئے بہت قربانیاں دیں، اس کا دفاع کرنا جانتے ہیں، آرمی چیف عاصم منیر
- 5 گھنٹے قبل

’پاکستانیوں کو نکال رہے ہیں تو عدنان سمیع کا کیا ہوگا؟‘فواد چوہدری کے سوال پر گلوکار کو مرچیں لگ گئیں
- 2 گھنٹے قبل

پی ایم اے کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب، سیاسی و عسکری قیادت کی شرکت
- 5 گھنٹے قبل

موٹروے پر اووراسپیڈنگ کرنے پر معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کے خلاف مقدمہ درج
- 4 گھنٹے قبل
پاک بھارت کشیدگی :پی ایس ایل براڈکاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملہ پاکستان سے بےدخل
- 3 گھنٹے قبل

ژوب میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف ہراس
- 14 منٹ قبل