جی این این سوشل

پاکستان

میں ملاقات کیلئے اٹھا اور قریب گیا تواس شخص نے چاقو نکال لیا، مفتی تقی عثمانی

کراچی :مفتی تقی عثمانی کا مبینہ حملہ آور کے بارے میں کہنا ہے کہ میں ان سے ملاقات کیلئے اٹھا اور قریب گیا تواس شخص نے چاقو نکال لیا ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اس شخص کے چاقو نکالنے پر ہمارے ساتھیوں نے اس کوفوری پکڑ لیا
اس شخص کے چاقو نکالنے پر ہمارے ساتھیوں نے اس کوفوری پکڑ لیا

تفصیلات کے مطابق  مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے کی خبر کے بعد مفتی تقی عثمانی خود میدان میں آگئے ہیں ۔ انہوں نے اپنے ایک آڈیو پیغام میں مبینہ چاقو حملے کے بارے میں بتایا کہ فجر کے بعد ایک صاحب مجھ سے ملاقات کرنے آئےاورعلیحدگی میں گفتگو کاکہا  اس کے بعد میں ان سے ملاقات کیلئے اٹھا  اور قریب  گیا تواس شخص نے چاقو نکال لیا ۔

 

یہ بھی پڑھیں : عید الضحیٰ ، این سی او سی نے نئی پابندی عائد کر دی

تاہم اس شخص کے چاقو نکالنے پر ہمارے ساتھیوں نے اس کوفوری پکڑ لیا ۔اللہ کا شکر ہے مجھے کوئی تکلیف نہیں پہنچی ۔ تشویش ہورہی ہے اس آدمی کے آنے کامقصد کیا تھا اوروہ کیوں آیا تھا ۔ متعلقہ ادارے تفتیش کررہے ہیں،صورتحال بعد میں واضح ہوگی ۔

دوسری جانب مبینہ حملے کی خبر کے بعد وزیر داخلہ شیخ رشید کامفتی تقی عثمانی کو فون،مبینہ چاقوبردار شخص کے بارے میں پوچھا، اس موقع پر وزیر داخلہ نے مفتی تقی عثمانی سے ان کی خیریت بھی  دریافت کی۔

وزیر داخلہ کا کہناتھا کہ آپ پر مبینہ حملے پرمجھے بڑی تشویش ہے ،مفتی تقی عثمانی عالم اوردین اسلام کی شان ہیں۔ مفتی تقی عثمانی کی زندگی کیلئےدعا گوہیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے مفتی تقی عثمانی پر حملے کے حوالے سے ایس ایس پی کورنگی کا کا کہناہے مفتی تقی عثمانی پر حملے کی اطلاعات درست نہیں ہیں ۔ایس ایس پی کورنگی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فجر کی نماز میں ایک شخص نے مفتی تقی عثمانی سے ملنے کی کوشش کی  تھی ۔  مفتی تفی عثمانی کے گارڈ نے جب تلاشی لی تو ملاقات کے خواہش مند شخص سے چھوٹا چاقو برآمد ہوا ۔  

یہ بھی پڑھیں اسرائیلی خاتون جس کے آگے سپرپاور امریکہ کا صدر بھی جھکنے پر مجبور ہوگیا

 

جس کے بعد مفتی تقی عثمانی  کے گارڈز نے مشتبہ شخص کو پولیس کے حوالے کردیا۔ ایس ایس پی کورنگی کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ہونے والے شخص کا کہناہے کہ بیوی ناراض تھی ، اس سلسلے میں مفتی صاحب سے ملنا چاہ رہا تھا ۔ جبکہ  پولیس ذرائع کا کہناہے کہ مشتبہ شخص مفتی تفی عثمانی تک پہنچا ہی نہیں تھا ۔

یہ بھی پڑھیں : عید الضحیٰ ، این سی او سی نے نئی پابندی عائد کر دی

پاکستان

ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں چند مقامات پر ژالہ باری اوربارش کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا کی پیشگوئی کی ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں چند مقامات پر ژالہ باری اوربارش کا امکان ہے، مری، گلیات اور گرد و نواح میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، حا فظ آباد، منڈی بہاؤالدین، ڈیرہ غازی خان، لیہ، بھکر، لاہور، سرگودھا، میانوالی اور نورپورتھل میں بارش ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ آندھی چلنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی وسطی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، چاغی، کوئٹہ، قلات، زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، خاران، خضدار اور موسیٰ خیل میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر بالائی علاقوں میں بارش ہونے کا امکان ہے، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر کے چند مقامات پر بھی بارش ہو گی۔ محکمہ موسمیات نے شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

مستونگ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، بالائی پنجاب کے بیشتر حصوں میں چند مقامات پر آندھی اور بارش ہونے کا امکان ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نواز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات

ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ میں دوطرفہ تعلقات میں بڑھتے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نواز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف سے پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

پاکستان اور برطانیہ میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں اضافے پر بھی بات چیت ہوئی ۔

نواز شریف اور برطانوی ہائی کمشنر کی اس ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ میں دوطرفہ تعلقات میں بڑھتے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔

قائد میاںنواز شریف نے پاکستان میں سماجی شعبے کی ترقی اور دونوں ممالک کے تعلقات کی مزید مضبوطی کے لئے برطانوی ہائی کمشنر کی کاوشوں کو سراہا ۔

برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کے لئے وقت دینے پر پارٹی قائد محمد نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جلائو گھیرائو کیس: علی امین گنڈا پور کی ضمانت میں توسیع

وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک پیش ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جلائو گھیرائو کیس: علی امین گنڈا پور کی ضمانت میں توسیع

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ راولپنڈی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں 28 مئی تک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ راولپنڈی میں جلائو گھیرائو اور کارسرکارمداخلت کے کیس میں علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی حاضری سے استثنیٰ کی دی گئی درخواست کو عدالت نے منظور کر لیا۔

حاضری سے استثنیٰ کی درخواست سرکاری امور میں مصروفیت کے باعث کی گئی۔

بعد ازاں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں 28 مئی تک توسیع کردی۔واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll