ریسکیو ذرائع نے کہا کہ آگ لگنے سے متعدد افراد جھلس کر زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں ٹرک اڈہ کے قریب آگ لگنے کے بعد تیل سے بھرے ٹرک میں دھماکا،40سے زائد افراد جھلس کرزخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق آگ بجھاتے ہوئے فائر بریگئیڈ کی گاڑی کو بھی آگ لگ گئی۔
ریسکیو ذرائع نے کہا کہ آگ لگنے سے متعدد افراد جھلس کر زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیاجائے گا۔
رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا کہ دھماکے میں 40 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ٹرک اڈہ میں کھڑے آئل ٹینکر کی ٹینکی میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششوں کے دوران واقعہ پیش آیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق فائر بریگیڈ کا عملہ قریب ہونے کے باعث جھلس کر شدید زخمی ہوا۔شہریوں کو جائے وقوع سے ہٹانے کےلئے موجود 4 پولیس اہلکار بھی جھلس کر زخمی ہوئے ہیں، آئل ٹینکر کے قریب موجود افراد 70 سے 80 فیصد جھلس گئے۔زیادہ زخمی ہونیوالے شہریوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوئٹہ منتقل کیا جائے گا۔

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 10 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 14 hours ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- a day ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 9 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- a day ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 19 hours ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 14 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 13 hours ago






