Advertisement

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سےا سٹیڈیمز پر اخراجات کی تفصیلات طلب

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی گزشتہ 6 ماہ میں کرکٹ بورڈ کی کارکردگی پر بھی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر May 3rd 2025, 10:49 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سےا سٹیڈیمز پر اخراجات کی تفصیلات طلب

اسلام آباد:قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) محسن نقوی سے اسٹیڈیمز کی تعمیرِ نو پر ہونے والے اخراجات کی تفصیلات طلب کرلیں۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ نے پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کی بھی بریفنگ مانگی ہے جبکہ اسٹیڈیم کی تعمیرنوپرہونے والے اخراجات کی تفصیلات بھی شیئر کرنے کا کہا ہے۔
اس کےعلاوہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی گزشتہ 6 ماہ میں کرکٹ بورڈ کی کارکردگی پر بھی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور، کراچی اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیمز کو اَپ گریڈ کیا تھا تاکہ شائقین کرکٹ کو بہترسہولیات فراہم کی جاسکیں۔

Advertisement