لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے صوبہ بھر میں ماتحت عدلیہ کے تمام ججز پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس امیر بھٹی نے ججوں کے ضابطہ اخلاق سے متعلق یہ احکامات دیے ہیں ۔
رجسٹرار کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ’عزت ماب اتھارٹی نے اس بات کا سنجیدہ نوٹس لیا ہے کہ کس طرح کچھ عناصر مس کنڈکٹ کے مرتکب ہو رہے ہیں اور ادارے کے تاریخی قد کاٹھ اور تقدس کو پامال کرنے کا سبب بن رہے ہیں، اسی بات کے پیش نظر یہ نیا ضابطہ اخلاق جاری کیا جا رہا ہے جس پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔‘
نیا ضابطہ اخلاق آٹھ نکا ت پر مشتمل ہے، اس نئے ضابطہ اخلاق میں عدلیہ کے ججوں پر اپنے تبادلے کروانے کے لیے سفارش یا دباؤ کی صورت میں تادیبی کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔
ایسے ہی پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے ججز کو غیر ضروری طور پر چیف جسٹس یا لاہور ہائی کورٹ کے کسی بھی جج سے ملنے سے روک دیا گیا ہے۔ اگر کوئی جج کسی سرکاری حیثیت میں ملنا چاہے تو اس کے لیے قانونی طریقہ کار کے مطابق دفتری اوقات میں ہی مل سکے گا۔ اپنی مرضی سے ہائی کورٹ میں آکر کسی بھی جج سے ملنے کی صورت میں اسے مس کنڈکٹ تصور کیا جائے گا۔
نئے ضابطہ اخلاق کے مطابق ’ایک جج کو اپنی نجی سماجی زندگی میں احتیاط برتنی چاہیے۔ اسی لیے اسے فیس بک، ٹوئٹر، انسٹا گرام سمیت تمام سوشل میڈیا ایپس سے مکمل پرہیز کرنا ہوگا۔‘
ججوں کو اپنی ذاتی گاڑی پر سبز نمبر پلیٹ بھی لگانے سے روک دیا گیا، ججز اپنی ذاتی یا سرکاری گاڑیوں پر نیلی بتی بھی نہیں لگا سکیں گے۔
نئے ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ تمام ججز نہ صرف غیر سرکاری واٹس ایپ گروپس بلکہ کسی بھی طرح کی دوسری ایپلی کیشنز کا استعمال بھی چھوڑ دیں ، اس کے ساتھ ساتھ ججوں کے کمرہ عدالت میں موبائل کے استعمال پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ صرف عدالتی وقفے کے دوران جج موبائل فون استعمال کر سکیں گے۔
نئے حکم نامے کے مطابق ’ان احکامات پر عمل نہ کرنے والے ججوں کے خلاف نہ صرف ضابطے کی کارروائی کی جائے گی بلکہ ان کی ذاتی فائل میں ان کا مس کنڈکٹ درج بھی کیا جائے گا۔‘

صدر مملکت نے نے اسلام آباد مقامی حکومت آرڈیننس پر دستخط کر دیے
- 3 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا: پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائیوں میں 8 خارجی جہنم واصل
- 4 گھنٹے قبل

ٹانک اور لکی مروت میں پولیس پر حملے، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید، 3 زخمی
- 4 گھنٹے قبل

نئے کرنسی نوٹ تیار، چھپائی کیلئے اسٹیٹ بینک کو حکومت کی اجازت کا انتظار
- ایک گھنٹہ قبل

ٹرمپ کے ساتھ وہی ہوگا جو فرعون، نمرود اور رضا شاہ کے ساتھ ہوا،ایرانی سپریم لیڈر
- 4 گھنٹے قبل

ایران کا امریکا اور صیہونی حکومت کیخلاف مزاحمت میں شہید ہونیوالوں کی یاد میں 3 روزہ سوگ کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

ٹرمپ نے خود کو وینزویلا کا قائم مقام صدر ڈکلیئر کردیا
- ایک گھنٹہ قبل
کراچی شدید سرد موسم کی لپیٹ میں،کم سے کم درجہ حرارت6 ڈگری تک چلا گیا
- 4 گھنٹے قبل
ہری پورمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مشہور ٹک ٹاکر جاں بحق
- 4 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت کا بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے نہ کرنے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

اسلام آباد کے بعد لاہور می گیس لیکج دھماکا،8 افراد جھلس کر زخمی
- 22 منٹ قبل

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی سلیکٹرمحمد الیاس انتقال کر گئے
- ایک گھنٹہ قبل









.webp&w=3840&q=75)


