ہم ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، ترکیےاورپاکستان کےدرمیان جو بھائی چارہ ہے وہ بہت کم اقوام کو نصیب ہوتا ہے،ترک صدر


نئی دلی:پہلگام فالس فلیگ حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہو ئی کشیدگی پر ترکی نے کھل کر پاکستان کا ساتھ دیا اور پاکستانی مؤقف کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا جس پر بھارت نے ترکیے سے تجارتی و تعلیمی روابط معطل کردیے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ترکیے سے تجارتی و تعلیمی روابط معطل کرد یے گئے ہیں ، یہ فیصلہ پاک بھارت کشیدگی کےدوران ترکیے کی پاکستان کی غیرمشروط حمایت کے تناظر میں کیا۔
بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جو ممالک بھارت کی خودمختاری پر سوال اٹھاتے ہیں ان سے روابط پر نظرثانی ہماری پالیسی کا حصہ ہے،جبکہ اس سے قبل بھارتی ائیرپورٹس پر کام کرنے والی ترک کمپنی کی سکیورٹی کلیئرنس بھی منسوخ کردی گئی تھی۔
اس کے علاوہ بھارت میں ترکیہ کے سیب کے بائیکاٹ کی مہم بھی چلا ئی گئی،بھارتی میڈیا کے مطابق پونے کے تاجر یہ مہم تیزی سے چلا رہے ہیں اور تاجروں کی جانب سے ترکیہ کے سیب کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا جارہاہے۔
خیال رہے کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں ترکیہ نے پاکستان کی بھرپور حمایت کی تھی جو بھارتیوں کو بالکل پسند نہ آئی اور وہ سیخ پا ہوگیا۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا تھا کہ ہم ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، ترکیےاورپاکستان کےدرمیان جو بھائی چارہ ہے وہ بہت کم اقوام کو نصیب ہوتا ہے۔
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 16 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 15 گھنٹے قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 16 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 15 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 15 گھنٹے قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 15 گھنٹے قبل





