خضدار :لیویز چیک پوسٹ پر خارجی دہشتگردو ں کا حملہ ، فائرنگ سے 4 اہلکار شہید، ملزمان فرار
کہ فورس کے بہادر جوانوں نے حملے کا دلیرانہ مقابلہ کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں چار جوان جامِ شہادت نوش کر گئے،حکام


بلوچستان:ضلع خضدار میں صمند لیویز چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 4 لیویز اہلکار شہید ہوگئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق حملہ انتہائی منظم انداز میں متعدد مسلح افراد کی جانب سے کیا گیا، جنہوں نے اندھادھند فائرنگ کرتے ہوئے چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ فورس کے بہادر جوانوں نے حملے کا دلیرانہ مقابلہ کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں چار جوان جامِ شہادت نوش کر گئے۔ شہداء کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی، تاہم حکام نے تصدیق کی ہے کہ وہ چیک پوسٹ پر تعینات تھے اور آخری سانس تک دشمن کے سامنے ڈٹے رہے۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے افسوسناک واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صمند لیویز چیک پوسٹ پر ڈیوٹی پر معمور لیویز اہلکاروں پر پہاڑی علاقے سے مسلح حملہ آوروں نے فائرنگ کی۔
انہوں نے بتایا کہ جوابی فائرنگ کافی دیر تک ہوتی رہی تاہم پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے ملزمان فرار ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر خضدار کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 4 لیویز اہلکار شہید ہو گئے، علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے اور میتیں ٹیچنگ اسپتال منتقل کی جا رہی ہیں۔
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 14 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 14 گھنٹے قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 14 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 13 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 14 گھنٹے قبل





