کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے والے بااثر شخص کیخلاف مقدمہ درج
تشدد کرنے والے شخص کی شناخت سلمان فاروقی کے نام سے ہوئی ہے، سلمان فاروقی اور اس کے گارڈ نے شہری پر تشدد کرکے قانون کو ہاتھ میں لیا،ایس ایس پی


کراچی: روشنیوں کے شہر کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے بعد کار سوار بااثر شخص آپے سے باہر ہوگیا اور نوجوان کو اس کی بہنوں کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایا۔
واقعے کی فوٹیج وائرل ہونے کے بعد پولیس بھی ایکشن میں آگئی، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے بااثر شخص کے سیکیورٹی گارڈ، ڈرائیور اور گھریلو ملازم کو حراست میں لے لیا اور ایک گاڑی بھی تحویل میں لے لی ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہیے کہ نوجوان کے ساتھ موجود اس کی بہن بااثر شخص کے سامنے ہاتھ جوڑ جوڑ کر معافیاں مانگتی رہی لیکن روتی لڑکیوں کے آنسووں پر بھی بااثر شخص کو ترس نہ آیا۔
متاثرہ شہری کی بہنیں ڈیفنس میں ہی قریبی سیلون میں کام کرتی ہیں جنہیں روزانہ کی بنیاد پر متاثرہ شہری لینے آتا ہے۔
عینی شاہد نے بتایا کہ واقعہ اتوار کی رات 8 بجے کے قریب پیش آیا، نوجوان کی موٹرسائیکل ہلکی سی سیٹھ کی گاڑی سے ٹچ ہوگئی تھی جس پر سیٹھ نے مارا۔
عینی شاہد نے بتایا کہ لڑکے کا پتا نہیں لڑکی قریبی سیلون میں کام کرتی ہے، عینی شاہدین کے مطابق ملزم نے سرکاری ملازم ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔
دوسری جانب ایس ایس پی ساؤتھ مہروز علی نے بتایا کہ فوٹیج میں تشدد کرنے والے با اثر شخص کی شناخت سلمان فاروقی کے نام سے ہوئی ہے، سلمان فاروقی اور اس کے گارڈ نے شہری پر تشدد کرکے قانون کو ہاتھ میں لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہری پر تشدد کرنے والا شخص سلمان فاروقی بائیونک فلمز نامی اشتہاری کمپنی کا سی ای او ہے۔

جس دن اسمبلی میں ہمارا ایک بھی رکن زیادہ ہواتو تحریک عدم اعتماد لاسکتے ہیں،گورنر کے پی
- 4 گھنٹے قبل

لاہور میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی، پولیس رپورٹ
- 5 گھنٹے قبل

این ڈی ایم اے نے 6 سے 10 جولائی تک ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری کردیا
- 4 گھنٹے قبل
غزہ میں اسرائیلی فائرنگ اور بمباری سے شہداء کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی، امدادی مراکز بھی نشانہ
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان پہنچ گئے
- 5 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے بہاولپور عوامی حقوق پارٹی کو رجسٹر کرلیا، ملک میں سیاسی جماعتوں کی تعداد 167 ہوگئی
- ایک گھنٹہ قبل

عاشورہ محرم پر 5 اور 6 جولائی کو عام تعطیل، ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

ملک بھر میں بارش، آندھی اور سیلاب کا خطرہ؛ این ڈی ایم اے کا نیا الرٹ جاری
- 2 گھنٹے قبل

ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان اگلے ہفتےپاکستان کادورہ کریں گے
- 4 گھنٹے قبل

یوکرینی حملے میں روسی بحریہ کے ڈپٹی چیف میجر جنرل گودکوف سمیت 11 اہلکار ہلاک
- 5 گھنٹے قبل

شگاگو: نائٹ کلب پر اندھا دھند فائرنگ سے 4 افراد ہلاک، 14 زخمی
- 4 گھنٹے قبل

جھنگ وائلڈ لائف پارک سے قیمتی ہرن چوری، تحقیقات کے لیے دو رکنی کمیٹی قائم
- 3 گھنٹے قبل