لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بارشوں کے باعث واسا اور انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں مون سون کی بارش سے گرمی کے ستائے عوام نے سکھ کا سانس لیا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہدایت کی ہے کہ نشیبی علاقوں میں بارش کے پانی کی جلد نکاسی کو یقینی بنایاجائے ۔ وزیراعلیٰ نے واسا حکام اور انتظامیہ کونکاسی آب کیلئےتمام وسائل بروئے کار لانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نکاسی آب کے کام کو بارش کے دوران اور بارش کے بعد بھی جاری رکھا جائے، ضروری مشینری کے ذریعے نکاسی آب کو کم سے کم وقت میں یقینی بنایا جائے۔نکاسی آب کیلئےوضع کردہ پلان پر عملدرآمدیقینی بنایا جائے۔
وزیراعلی ٰ پنجاب نے کہاکہ بارشی پانی کےجلدنکاس میں غفلت برداشت نہیں کروں گا، ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے بھی خصوصی انتظامات کئے جائیں جبکہ واساانتظامیہ اور ٹریفک پولیس کے حکام فیلڈ میں موجود رہیں۔عثمان بزدار نے مزید کہاکہ شہریوں کو مشکل کا سامنا نہیں ہوناچاہئیے ، ہر علاقے میں بارش اور نکاسی آب کے انتظامات کا خود جائزہ لے رہا ہوں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیر سے جمعرات تک بارشوں کا امکان ظاہر کردیا جس کے بعد واسا لاہور کےعملے کو الرٹ جاری کردیا گیا ۔ ایم ڈی واسا کامختلف ڈسپوزل اسٹیشنز کا دورہ ،نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ ایم ڈی واسا کاکہنا ہے کہ بارش ہونے کی صورت میں عملہ فیلڈ میں متحرک رہے، ہیوی مشینری اورڈی واٹرنگ سیٹ کومخصوص جگہوں پر نصب کر دیا گیا ہے ۔

خیبرپختونخوا میں ہیلی کاپٹر حادثے کی تفصیلات جاری
- 4 گھنٹے قبل
بابائے اردو مولوی عبدالحق کو دنیا سے رخصت ہوئے 64 برس بیت گئے
- 5 گھنٹے قبل

آسٹریلیا میں بھارتی طلبہ کا چوریوں میں ملوث منظم گروہ بے نقاب، 10 ملین ڈالرز کی وارداتیں
- ایک گھنٹہ قبل
سال کا دوسرا چاند گرہن 7 ستمبر کو، نایاب "بلڈ مون" دنیا بھر میں دیکھا جائے گا
- ایک گھنٹہ قبل

سندھ میں جعلی دستاویزات پر دی گئی سینکڑوں ایکڑ زمین کی الاٹمنٹ منسوخ، تحقیقات شروع
- 3 گھنٹے قبل

ملک بھر میں بارش و سیلاب سے قیامت خیز تباہی، 344 جاں بحق، درجنوں لاپتا
- 4 گھنٹے قبل

باجوڑ حادثہ: متاثرین کرم کے لیے 200 پروازیں بھرنے والا ہیلی کاپٹر کریش کر گیا، چیف سیکرٹری
- 3 گھنٹے قبل

سیلابی تباہی پر ایران اور سعودی عرب کا اظہارِ افسوس، پاکستان سے یکجہتی کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ سیلاب متاثرہ علاقوں میں روانہ
- 5 گھنٹے قبل

روس یوکرین تنازع: ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات کے بعد زیلنسکی کو اوول آفس بلانے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

سیلابی تباہی پر عالمی ہمدردی: روس، ایران اور سعودی عرب کا پاکستان سے اظہار افسوس و یکجہتی
- ایک گھنٹہ قبل

خدا نے انہیں ملک کا محافظ بنایا ہے، اس کے علاوہ کسی عہدے کی خواہش نہیں ہے،فیلڈ مارشل
- 5 گھنٹے قبل