Advertisement
علاقائی

وزیر اعلی مریم نواز کے کندھے میں تکلیف کے باعث ایم آر آئی کیلئے میو ہسپتال پہنچ گئیں

مریم نواز کے کندھے کا ایم آر آئی ٹیسٹ نارمل آیا، وزیر اعلیٰ کو فروزن شیلڈر کی تکلیف کے باعث ایم آر آئی کی گئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 17th 2025, 5:35 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر اعلی مریم نواز کے کندھے میں تکلیف کے باعث ایم آر آئی کیلئے میو ہسپتال پہنچ گئیں

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف طبیعت خراب ہونے پر میو ہسپتال لاہور پہنچی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے عام مریضوں کی طرح اپنی پرچی اسپتال کے کاؤنٹر سے خود بنوائی۔  

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کندھے میں درد کے باعث میو اسپتال پہنچی ہیں، جہاں اس وقت اُن کی ایم آر آئی کی گئی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کے کندھے کا ایم آر آئی ٹیسٹ نارمل آیا، وزیر اعلیٰ کو فروزن شیلڈر کی تکلیف کے باعث ایم آر آئی کی گئی، ایم آر آئی ٹیسٹ کے بعد میو ہسپتال سرجیکل ٹاور سے واپس چلی گئیں۔

ذرائع کے مطابق سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب بھی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ اسپتال میں موجود تھیں۔ 

Advertisement