اسرائیلی فوج نےدعویٰ کیا ہے کہ کچھ ایرانی میزائل ناکام بنا دیئے گئے ہیں اور اپنے شہریوں کو محفوظ مقام پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے


اسرائیلی فوج نے ایرانی فوج کے میجر جنرل علی شادمانی کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایران نے اسرائیل کےدارالحکومت مقبوضہ بیت المقدس اور تل ابیب میں بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے تازہ حملے کیے ہیں جبکہ اسرائیل نے ایران کےخاتمہ الانبیاﷺ ہیڈکوارٹرز کے نئے کمانڈر میجر جنرل علی شادمانی کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
یاد رہےکہ جنرل علی شادمانی ایران کے خاتم الاانبیا ہیڈ کوارٹرز کے کمانڈر تھے ، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے انہیں دو روز قبل ہی جنرل غلام علی راشد کی شہادت کے بعد کمانڈر مقرر کیا تھا۔
خبر رساں ادارےاے ایف پی کے مطابق تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جب کہ اسرائیل کے مختلف حصوں میں ہوائی حملے کےسائرن بجنے لگے ہیں اور فوج نے ایران کی جانب سے میزائل داغے جانے کی وارننگ دی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ فضائیہ ’خطرے کو روکنے اور حملہ کرنےکےلیے سرگرم ہے‘، تقریباً 20 منٹ بعد فوج نے ایک اور بیان جاری کرتے ہوئےکہا کہ ’کچھ علاقوں میں لوگ محفوظ مقامات سے باہر نکل سکتے ہیں‘۔
فوج نےایک بیان میں کہا کہ تھوڑی دیر قبل ایران سے میزائل داغے جانے کی نشاندہی کےبعد اسرائیل کے مختلف علاقوں میں سائرن بج اٹھے۔
بیان کےمطابق سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں ان مقامات پر کام کر رہی ہیں جہاں میزائل گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، اسرائیلی پولیس نےایک ٹیلیگرام بیان میں ایرانی میزائل حملے میں نقصان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تل ابیب کے علاقے میں میزائل اورشیلنگ کا ملبہ گرا ہے، جس سے مالی نقصان ہوا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا’۔
فائراینڈ ریسکیو سروس نے بتایا کہ تل ابیب کے نواحی ضلع دان میں ’میزائل حملےاور آگ‘ کی ابتدائی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہےکہ ’صبح تقریباً 8 بجکر 45 پر متعدد کالیں موصول ہوئیں جن میں گُوش دان کے علاقے میں میزائل حملے اور آگ کی اطلاع دی گئی،فائر بریگیڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئی ہیں‘۔
قبل ازیں،ایران نے دن بھر کی اسرائیلی جارحیت کے بعد چوتھے روز بھی ’آپریشن وعدہ صادق 3‘ کے تحت جوابی کارروائی کرتے ہوئےمقبوضہ علاقوں پر جدید بیلسٹک میزائل داغ دیےجب کہ آج رات اسرائیل میں بڑی کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ’آج کی رات کو دن کے نظارے میں بدل دیں گے۔
ایران کی جانب سے تازہ ترین کارروائی تقریباً ایک بجکر 20 منٹ پر کی گئی اور ایران نے مزید کئی میزائل اسرائیل کی طرف داغ دیئے،یہ میزائل مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں داغے گئے ہیں۔
ایرانی جوابی کارروائی کے بعد اسرائیل میں سائرن کی آوازیں بجنا شروع ہوئیں اور متعدد شہروں میں دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دیں جب کہ اسرائیلی دالحکومت کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایرانی سرکاری ٹی وی کا کہنا ہےکہ پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس نے فوج کے ساتھ مل کر اسرائیل پر مشترکہ میزائل اور ڈرون حملہ کیا ہے۔
اسرائیلی فوج نےدعویٰ کیا ہے کہ کچھ ایرانی میزائل ناکام بنا دیئے گئے ہیں اور اپنے شہریوں کو محفوظ مقام پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 17 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 21 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 20 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 18 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 16 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 21 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل






