علاقائی
ریلوے پولیس لاہور نے بڑی مقدار میں مضر صحت چھالیہ برآمد کر لی ،ملزم گرفتار
لاہور :ملزمان محمد یاسر اور محمد بلال سے 50 کلوگرام مضر صحت چھالیہ برآمد ہوئی ہے
تفصیلات کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ ریلوے پولیس لاہور میں مقدمہ نمبر 128/21 درج کر لیا گیا ہے ، ملزمان 50 کلوگرام چھالیہ 3 پلاسٹک کے توڑوں میں پیک کر کے پارسل آفس ریلوے لاہور لائے تھے ڈیوٹی پر مامور ریلوے پولیس اہلکاروں نے ملزمان کو مشکوک جانتے ہوئے پلاسٹک توڑوں سے 50 کلوگرام چھالیہ برآمد کر لی ہے ۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد مزید تفتیش جاری ہے ۔
ایس پی ریلوے لاہور ملک محمد عتیق نے موثر کاروائی کرنے پر ریلوے پولیس اہلکاروں کو سراہا ہے ،اور ان کا کہنا ہے کہ ریلوے کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔
کھیل
ٹی 20سیریز : سابق کپتان بابر اعظم نے دو ریکارڈ توڑ ڈالے
برسبین میں بابراعظم نے اپنے کریئر کا 124 واں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل کر شعیب ملک کا ریکارڈ توڑا ، ساتھ ہی ساتھ انہوں نے فخر زمان کا 50 کیچ لینے کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا
آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20سیریز کے پہلے میچ میں شکست کے باوجود سابق کپتان بابر اعظم نے دو ریکارڈ توڑ ڈالے۔
تفصیلات کے مطابق برسبین میں بابراعظم نے اپنے کریئر کا 124 واں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل کر شعیب ملک کا ریکارڈ توڑا۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے فخر زمان کا 50 کیچ لینے کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔ بارش سے متاثرہ میچ کو سات اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔ آسٹریلیا نےاس میچ میں پاکستان کو 29 رنز سے شکست دی۔
دی گابا سٹیڈیم میں پہلے بیٹنگ کرتے میزبان ٹیم نے سات اوورز میں 93رنز سکور کئے۔ گلین میکسویل نے 43 اور مارکس اسٹوئنس نے 21 رنز اسکور کیے۔ جواب میں قومی کرکٹ ٹیم سات اوورز میں صرف64رنز سکور کر پائی۔ وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور کوئی بھی کھلاڑی جم کر بیٹنگ نہ کرسکا۔
موسم
لاہور میں دھند اور سموگ کا راج برقرار، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست
باغوں کے شہر لاہور کا اے کیو آئی 780 ریکارڈ کیا گیا
پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سموگ کا راج برقرار ہے جبکہ لاہور آج پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے۔
باغوں کے شہر لاہور کا اے کیو آئی 780 ریکارڈ کیا گیا، لاہور میں سید مراتب علی روڈ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1404، امریکن کونصلیٹ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 826 جبکہ ڈی ایچ اے کے علاقے کا اے کیو آئی 916 ریکارڈ کیا گیا۔
سموگ سے نمٹنے کیلئے لاہور کے مختلف علاقوں میں موبائل ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سٹیشن انسٹال کر دیئے گئے، گرین لاک ڈاؤن والے علاقوں میں سموگ کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔
فضائی آلودگی کے اعتبار سے 799 اے کیو آئی کے ساتھ ملک بھر کے شہروں میں ملتان کا پہلا نمبر ہے جبکہ راولپنڈی، اسلام آباد اور پشاور میں بھی فضا زہر آلود ہے۔
ادھر سموگ سے پریشان شہریوں کیلئے محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی، محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں آج بارش کا امکان ہے، بھکر ، لیہ اور ڈی جی خان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کی توقع ہے جس سے سموگ میں کمی متوقع ہے۔
موسم
شہباز شریف نے قوم سے باران رحمت کیلئے نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل
وزیراعظم نے قوم سے درخواست کی کہ نماز استسقاء ادا کرے اور اللہ تعالیٰ سے باران رحمت کے لئے خصوصی دعاء مانگی جائے
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قوم سے باران رحمت کیلئے نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔
وزیراعظم نے قوم سے درخواست کی کہ نماز استسقاء ادا کرے اور اللہ تعالیٰ سے باران رحمت کے لئے خصوصی دعاء مانگی جائے۔
علمائے کرام اور مشائخ عظام خاص طور پر نماز استسقاء کے اہتمام میں اپنا کردار ادا کریں،بارش برسنے سے ماحول میں بہتری آئے گی ، بیماریوں سے نجات ملنے میں بڑی مدد مل سکتی ہے۔
اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں کی جائیں تا کہ انسانی زندگی کو اس تکلیف سے نجات مل سکے،وفاق اور صوبوں کے زیر اہتمام تمام مساجد میں نماز استسقاء کا اہتمام کیا جائے۔
موجودہ صورت حال میں باران رحمت کی شدید ضرورت ہے۔
-
دنیا 19 گھنٹے پہلے
نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم کی جانب سے افسران کوبرطرف کرنے کے لیےلسٹیں بنانےکا آغاز
-
پاکستان ایک دن پہلے
جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے، مولانا فضل الرحمان
-
تفریح 2 دن پہلے
جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ جائے رم نے خودکشی کرلی
-
دنیا ایک دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کی تیل کی تنصیبات پرحملے کی دھمکی
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
تجارت 2 دن پہلے
آئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں اضافے کا مطالبہ
-
موسم ایک دن پہلے
اسموگ سے پریشان شہریوں کے لیے اچھی خبر، محکمہ موسمیات نے آج سے بارش کی نوید سنادی
-
تفریح ایک دن پہلے
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے شاہ رخ خان سے ملنے کا اظہار کر دیا