Advertisement
علاقائی

ایران سے بجلی کی بندش، مکران ڈویژن کو نیشنل گرڈ سے منسلک کردیا گیا

مکران ڈویژن کے تین اضلاع گوادر،کیچ اور پنجگور کو ایران سے 200 میگاواٹ بجلی ملتی ہے، بجلی بحالی کے لیےکیسکو اور ایرانی حکام رابطے میں ہیں،ترجمان کیسکو

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 23rd 2025, 7:01 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایران سے بجلی کی بندش، مکران ڈویژن کو نیشنل گرڈ سے منسلک کردیا گیا

مکران: اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے ایران کو نہ صرف فوجی،دفاعی لحاظ سے کمزور کیا ہے بلکہ کئی پاور پلانٹس پر صہیونی فضائی حملوں سے مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی بھی متاثرہوئی ہے۔

اسی طرح صوبہ بلوچستان کےمکران ڈویژن کو ایران سے ملنے والی بجلی بھی منقطع ہو گئی ہے، جس وجہ سے مکران ڈویژن کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرکے بجلی بحال کردی گئی ہے۔
ترجمان کیسکو کے مطابق ایران سے ملنے والی بجلی دن 12 بجےسے منقطع ہے، گرڈ اسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی کے بعد فیڈرز کو مرحلہ وار بجلی کی فراہمی جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق تربت،ہوشاب، پنجگور،گوادر، ڈور، پسنی اور اورماڑہ میں بجلی بحال کردی گئی ہے جب کہ ایران سے بجلی دوبارہ بحالی کے سلسلے میں ایرانی حکام سے رابطے میں ہیں۔

ترجمان کیسکو کا کہنا ہےکہ مکران ڈویژن کے تین اضلاع گوادر،کیچ  اور پنجگور کو ایران سے 200 میگاواٹ بجلی ملتی ہے، بجلی بحالی کے لیےکیسکو اور ایرانی حکام رابطے میں ہیں۔
ترجمان کیسکو کا کہنا ہےکہ ایران سے بجلی کی بحالی کے بعد صورتحال معمول پر آسکے گی۔

Advertisement