25 جون 2009 کو ان کی اچانک وفات نے دنیا بھر میں موجود مداحوں کو شدید صدمے سے دوچار کیا۔ لیکن ان کی میوزک لیگیسی آج بھی دلوں پر راج کرتی ہے


پاپ موسیقی کے شہنشاہ اور دنیا بھر کے کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے مائیکل جیکسن کو ہم سے بچھڑے آج 16 سال ہو گئے، مگر ان کے نغمے، انداز اور یادیں آج بھی اسی جوش و جذبے سے زندہ ہیں۔
مائیکل جیکسن نے محض پانچ برس کی عمر میں موسیقی کی دنیا میں قدم رکھا، اور 1964 میں اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر "جیکسن فائیو" بینڈ کا حصہ بنے۔ ان کی آواز، منفرد اسٹیج پرسنالٹی اور شاندار ڈانس مووز نے جلد ہی عالمی سطح پر شہرت حاصل کر لی۔
1979 میں انہوں نے اپنا پہلا سولو البم Off the Wall ریلیز کیا، جو زبردست کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ تاہم 1982 میں جاری ہونے والا Thriller البم نہ صرف ان کے کیریئر کا سنگِ میل ثابت ہوا، بلکہ موسیقی کی تاریخ کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا البم بھی بن گیا۔ اسی البم نے انہیں عالمی سطح پر "کنگ آف پاپ" کا خطاب دلوایا۔
مائیکل جیکسن کے شہرۂ آفاق گیتوں میں Billie Jean، Beat It، Smooth Criminal، اور Black or White شامل ہیں۔ ان کی اسٹیج پرفارمنس اور خاص طور پر مشہور "مون واک" ڈانس آج بھی نوجوان فنکاروں کے لیے ایک مثالی معیار کی حیثیت رکھتا ہے۔
25 جون 2009 کو ان کی اچانک وفات نے دنیا بھر میں موجود مداحوں کو شدید صدمے سے دوچار کیا۔ لیکن ان کی میوزک لیگیسی آج بھی دلوں پر راج کرتی ہے، اور ان کا فن وقت کی قید سے آزاد ہو چکا ہے۔

بلوچستان میں دہشتگردوں سےمقابلے کے دوران شہید ہونیوالے میجر رب نواز کی نماز جنازہ ادا
- an hour ago

مہلک کانگو وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجادی،ایک اور شخص متاثر
- an hour ago

بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کی فائرنگ سے ملازم زخمی،ملزم گرفتار
- 2 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی،فی تولہ کتنےکا ہو گیا؟
- 2 hours ago

دفتر خارجہ کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان کی خبروں پر اظہار لاعلمی
- 3 hours ago

بہاولنگر : بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق
- an hour ago

پنجاب حکومت نے صوبے بھرمیں دفعہ 144 نافذ کر دی،نوٹیفکیشن جاری
- 2 hours ago

پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال ، ایمرجنسی نافذ
- 5 hours ago

چکوال اور جہلم میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث 10 گھنٹوں میں 400 ملی میٹر بارش، رین ایمرجنسی نانذ
- 3 minutes ago

کراچی : لیاری میں ایک اور 6 منزلہ عمارت کی چھت گرنے سے 2 خواتین جاں بحق اور 5افراد زخمی
- 4 hours ago

انصاف کسی ایک فرد یا ادارے کی ذمہ داری نہیں بلکہ انسانیت کا اجتماعی فرض ہے، چیف جسٹس
- 15 minutes ago

کے پی اسمبلی کا اجلاس 20 جولائی کو طلب ، مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان حلف لیں گے
- 3 hours ago