جاں بحق افراد کے ورثاکو فی کس 10 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی،ترجمان وزیر اعلی


سوات : صوبہ خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقام دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کے واقعے میں ناقص کارکردگی پر متعدد افسران کو معطل کردیا گیا۔
ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق واقعےکی تحقیقات کیلئے وزیراعلیٰ کے حکم پرانکوائری ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم کے چیئرمین انکوائری کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت پرناقص کارکردگی پرمتعدد افسران معطل کردے گئے جن میں اسسٹنٹ کمشنربابوزئی بھی شامل ہیں، جبکہ کمیٹی سانحے کی وجوہات اورذمہ داروں کا تعین کرے گی۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ بروقت پیشگی وارننگ نہ دینے اور اے ڈی سی ریلیف پیشگی انتظامات نہ کرنے پرمعطل کردیا گیا۔
ترجمان کا کہنا تھاکہ ریسکیو1122کےضلعی انچارج کو بھی فوری معطل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے،ترجمان نے مزید کہاکہ جاں بحق افراد کے ورثاکو فی کس 10 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔
خیال رہے کہ آج دریائے سوات کا سیلابی ریلا 17 سیاحوں کو بہا لے گیا، 9 افراد جاں بحق اور 4 کو بچالیا گیا جبکہ چار کی تلاش جاری ہے۔

سعودی عرب کا قومی دن کے موقع پر 23 ستمبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ خدمات نے ہمیشہ قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، وزیر اعظم کا یوم بحریہ پر پیغام
- 5 گھنٹے قبل

مقبوضہ بیت المقدس میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق، 12 زخمی
- 2 منٹ قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور سنگ میل عبور، انڈیکس تاریخ ساز بلندی پر پہنچ گیا
- 2 گھنٹے قبل

سعودی عرب نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کے 5 ٹرک پہنچادیئے
- ایک گھنٹہ قبل

کراچی کے مختلف علاقوں میں علی الصبح ہلکی بارش، آج اور کل گرج چمک کیساتھ تیز بارش کا امکان
- 5 گھنٹے قبل

عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ، شہباز شریف ویڈیو لنک پر جرح کے لیے طلب
- 28 منٹ قبل

سپریم کورٹ رولز پر جن ممبران کو اعتراض ہے وہ تحریری رائے دیں، چیف جسٹس
- 2 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025کےلیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا
- 9 منٹ قبل

ترکیہ میں ایکس، یوٹیوب اورانسٹاگرام سمیت دیگر آن لائن ایپس تک رسائی محدود
- ایک گھنٹہ قبل

انڈونیشیا : قرآن خوانی کی تقریب کے دوران عمارت گر گئی، 3 افرادجاں بحق، 80 سے زائد زخمی
- 21 منٹ قبل

سونے کی نئی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
- 2 گھنٹے قبل